دی ڈارک ڈیمن ہاؤس ۔۔۔یہاں الو بولتے ہیں
دی ڈارک ڈیمن ہاؤس ۔۔۔۔یہاں الو بولتے ہیں بیل بجتی رہی ۔رونے کی آواز آتی رہی ۔ اسکے بعد ایک سناٹا ۔۔۔ سناٹا ایسا کہ سانس بھی رک گئ تھی۔ ۔ وہ زور زور سے سانس لینے بھی ڈرنے لگے ۔ کچھ دیر ہوئ اور ڈیرک نے آہستگی سے دروازہ دھکیلا ۔ مہیب سناٹے میں دروازہ دھکیلنے کی آواز سے دل کانپنے لگے ۔ ڈیرک اندر قدم رکھ چکا تھا ۔ وہ تینوں اسکے پیچھے ہی تھے ۔۔یہاں سناٹے کے ساتھ ساتھ ایک گہری تاریکی نے ان کا استقبال کیا تھا ۔ اتنی صبح ہونے کے باوجود یہاں رات کا سماں تھا ۔ تااریکی میں انہیں ایک دوسرے کے چہرے بھی نظر نہیں آ رہے تھے ۔ یہاں اتنا اندھیرا کیوں ہے ۔ ہنری کی ڈری ڈری آواز آئ ۔ کیونکہ یہ ایک ڈارک ہاؤس ہے ۔ یہاں چوبیس گھنٹے اندھیرا ہوتا ہے ۔ اس گھر کو روشنی سے نفرت ہے ۔ آپ کو اس اندھیرے کے ساتھ ہی رہنا ہے ۔ہاں ۔کبھی کبھی آپ موم بتی جلا سکتے ہیں ۔اپنے لیۓ ۔وہ ہنری کی طرف پلٹا تھا اور ہنری اسے دیکھ کر بھونچکا رہ گیا تھا ۔ اس تاریکی میں اسکی آنکھیں بلی کی طرح چمک رہی تھیں ۔ مسٹر جارج۔ وہ اب جارج کو دیکھ رہا تھا ۔ اور ان تینوں کو حیر...