اشاعتیں

فروری, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پھڑکے ایک مہزب شہری

پھڑکے ایک مہذب شہری آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ یہ" پھڑکے" کیا بلا ہے۔بس یوں سمجھئے کہ ایک ایسا کردار جسکی رگ ہمدردی غیر ضروری طور پر پھڑکتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے یہ نام انہیں دیا۔  ہمارے پھڑکے جیسے ہی جاگیں گے۔اپنی خودساختہ ذمہ داریاں انہیں یاد آینگی۔اور وہ ایک ذمہ دار و مہذب شہری بننے گھر سے نکل پڑینگے۔پیچھے سے بھلے انکی امی اپنی دوا لانے کا کہیں ،وہ ایک کان سے سنکر دوسرے کان سے نکالتے چلے جاینگے۔ پھڑکے میاں کو گھر سے نکلتے ہی آگے ایک چو راہے پر ایک اندھا ملا ۔وہ بیچارا  ہاتھ میں کاسہ لئے بھیک مانگ رہا تھا۔پھڑکے میاں نے اسے زبردستی روڈ پار کرادی۔وہ نا نا کرتا رہا اور ہمارے پھڑکے میاں کی رگ ہمدردی جو عروج پر تھی آخر اسے سڑک کے اس پار پہنچا کر ہی دم لیا۔اندھا انہیں گالیاں دیتے رہ گیا۔ ہمارے پھڑکے میاں آگے چلے ،ایک چور پرس لیے بھاگا آرہا تھا اسکے پیچھے کچھ لوگ بھی تھے۔پھڑکے میاں نے جلدی سے اسے ایک عمارت کے اندر چھپا دیا۔لوگ آگے چلے گۓتو چور ‌‌ نے انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ،یہ تو میرا فرض تھا۔چور نے انہیں دو تھپڑ لگاۓ اور انکے پیسے چھین لیے اور کہا

کچھ مزاحیات از نازنین فردوس

کچھ مزاحیات از نازنین فردوس ١.کچھ لوگ اتنے حساس ہو تے ہیں کہ ہاے۶ ،اس بلے کو بچے کیوں نہیں ہو رہے ،سوچ سوچ کر دبلے ہو جاتے ہیں۔ ٢.کچھ  لوگوں کو دیکھ  کر یہ کہنے کو جی چاہتا ہے کہ آپ جانے کا کیا لوگے۔ ٣۔کچھ لوگوں کی ڈی پی بچوں کو ڈرانے  کےکام آتی ہے۔ ٤۔کچھ لوگ ڈی پی اتنی تیزی سے بدلتے ہیں جیسے اس میں پسینے کی بدبو آنے لگی ہو۔ ٥۔کچھ لوگ پوسٹ کو چار چاند لگانے کے لیے لال پیلے ایموجیز  لگا دیتے ہیں۔ ٦۔کچھ لوگ فیس بک کو ہی اوڑھنا بچھونا بنا لیتے ہیں۔ ٧۔کچھ لوگوں کے لیے فیس بک بکواس کرنے کی اچھی جگہ ہے۔ ٩۔کچھ لوگ اتنے نگیٹیو ہو تے ہیں کہ حساب میں بھی مثبت نہیں کرتے،منفی ہی کرتے ہیں۔ ١٠۔کچھ لوگوں کے اشعار تولیں تو وہ پاو۶ ادھ پاو۶ کم ہی ہو تے ہیں۔