اشاعتیں

مئی, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

میرے ہم نوا ۔۔۔قسط53

  میرے ہم نوا ۔۔ آخری قسط  اس نے کچھ جھجھک کر اپنا ہاتھ چھڑانا چاہا تھا۔ مگر اس کا ارادہ اور ہاتھ دونوں پر گرفت مضبوط تھی ۔بلکہ  وہ دلفریب مسکراہٹ کے ساتھ اس کے گریز بر محظوظ ہو رہا تھا ۔" ارے ۔ ایک  اہم بات تو بھول گیا ۔اس نے اس کا ہاتھ چھوڑا تھا اور خود اٹھ کر اس نے کببرڈ کھول کر کچھ پیپرز نکالے تھے ۔ اور واپس بیڈ پر آگیا تھا ۔ وہ اسے ہی دیکھ رہی تھی  اس نے وہ پیپرز اسکی گود میں رکھے تھے  یہ گھر کے پیپرز ہیں جو آپ کے نام ہے ۔ آئ مین ۔یہ آپکی رونمائ ہے ۔"  "کیا ۔ یہ سب کیوں ۔ " وہ اب پریشان ہو گئ تھی ۔ " اب میں‌تاج محل تو نہیں‌بنا سکتا ۔آپ کے لیۓ ۔ بس ایک ادنیٰ  سی کوشش ۔ " وہ اب بیٹھ گیا تھا ۔ " نہیں ۔ میں یہ کیسے لے سکتی ہوں ۔ پھپھو پھپھا  کیا سمجھیں گے ۔ اور سب ۔مجھے اچھا نہیں لگے گا ۔ " اس نے جلدی سے پیپرز اسے دینے چاہے تھے ۔ " پھپھو کی تو جان بھتیجی میں اٹکی رہتی ہے ۔اور ابا  سے پوچھ کر ہی آپ کے نام کیا ہے ۔ باقی تو سب تہذیب آپی کے دیوانے ہیں ۔برا تو میں ہی ہوں۔ اس نے پیپرز نہیں لیۓ تھے ۔ " لیکن پھر بھی مجھے اچھا۔ نہیں لگے گا ۔ &q

میرے ہم نوا ۔۔۔۔قسط52

 میرے ہم نوا ۔۔۔۔قسط 52  جب میں اس دن مارٹ گیا تھا تو وہاں مجھے میری ایک کلاس فیلو جو ماسٹرز کرتے ہوۓ میرے ساتھ تھی ۔ ملی ۔ فائزہ ۔ میں جب نکل رہا تھا وہ میرے سامنے آئ تھی۔ ہم دونوں ایک ہی بیج کے تھے ۔ اس کے حالات اور میرے حالات ایک جیسے تھے ۔اس کے بھی والد بیمار اور دو بہنیں شادی کے قابل تھیں ۔ یہ تیسری بیٹی تھی جبکہ اور دو بھائ بھی تھے ۔ معاشی حالات بہت زیادہ خراب تھے  وہ مجھ سے اکثر اپنے حالات ڈسکس کیا کرتی تھی ۔ ہم دونوں ایک جیسے حالات سے گذر رہے تھے تو ایک دوسرے کے لیۓ انسیت بھی محسوس ہو تی تھی۔ ہم دونوں نے مل کر اپنے مستقبل کے بارے میں بات تو نہیں کی تھی لیکن مجھے لگتا تھا کہ وہ میرے ماحول میں‌ایڈجسٹ ہو جائیگی ۔  لیکن جب ماسٹرز ہو گیا اور ہم دونوں اپنی پریکٹیکل لائف میں داخل ہوۓ تب  وہ اچانک منظر ہی سے غائب ہو گئ ۔اس سے پہلے کہ میں اس سے کانٹیکٹ کرنے کی کوشش کرتا میرا نکاح آپ سے ہوگیا اور میں اپنے آپ کو اس رشتہ کے لیۓ تیار کرنے لگا تھا ۔جو حقیقت تھی وہ حقیقت تھی ۔ میں نے پھر اس سے ملنے یا رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ لیکن اس دن مارٹ میں وہ اچانک میرے سامنے آگئ تھی ۔ بے پناہ میک ا