خالی خالی سے ہم ایک ہلکی پھلکی مزاحیہ تحریر
خالی خالی سے ہم ایک ہلکی پھلکی مزاحیہ تحریر زندگی میں ہم سب کبھی نہ کبھی ایسی کیفیت سے گزرتے ہیں جب اپنا آپ ہمیں خالی خالی سا لگتا ہے۔ ہم پر بھی آجکل ایسا ہی دورہ سا پڑا ہے کہ اپنے آپ میں ہم خالی خالی سے محسوس کر رہے ہیں۔ویسے ہم قنوطیت کا شکار ہر گز نہیں ہیں اور نہ ہمیں قنوطیت پسند ہے ۔یہ بھی کوئ بات ہوئ کہ اچھا بھلا بندہ سنجیدگی کا لبادہ اوڑھے فلسفیانہ گفتگو کرتا نظر آۓ۔ہم میں کم از کم اتنی اداسی نہیں ہے ۔نہ ہی سنجیدگی ہے۔ اگر سنجیدگی رہتی تو ہم بھی کہیں ڈاکٹر انجینیر ہوتے، یوں مزاح تھوڑی نہ لکھ رہے ہوتے۔ ۔ہم ویسےعام عورتوں کی طرح بھاری بھرکم بھی نہیں کہ چلو ایک آدھ کلو وزن کم ہو گیا ہو اور ہمیں خالی پن محسوس ہو ۔اور نا ہی ہماری آواز بھاری ہے اور نہ ہی ہمارا پیر، لیکن پھر یہ خالی پن کیوں ؟کیا کھو گیا ہے ہم سے ۔ ۔۔۔۔۔۔ شادی شدہ ہیں اس لیے عشق وشق بھی نہیں ہو سکتا کہ چلو کسی کے فراق میں ہم نے نیند چین کھویا ہو اور اب خالی پن فیل کررہے ہوں۔اس قسم کے مرض ہم نے جوانی میں بھی نہیں پالے ۔اب تو خیر ہمارے بچے جوان ہو رہے ہیں۔یا الھی خیر یہ کیا م...