آن لائن پیسے کمانا
آن لائن پیسے کمانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اجی انگور کھٹے ہیں۔ پیسہ کمانا کسے اچھا نہیں لگتا۔جہاں بات پیسہ کی ہو ہماری رال تو ویسے ہی ٹپک جاتی ہے۔پتا نہیں ہمارے لیے پیسہ اتنا مقناطیسی کشش کیوں رکھتا ہے ۔جہاں پیسہ دکھا وہاں ہم اپنی دیڑھ دیڑھ گز لمبی زبان نکالے پہنچ جاتے ہیں ۔چلوایسی جگہ پر گے۶جہاں ہماری پہنچ ہے تو کوی۶ بات نہیں پر کوی۶ بندہ انٹرنٹ کی دنیا میں بھی چلا جاتاہے کیا پیسے کمانے کے لیے ۔جی ہاں سننے میں تو تھوڑا عجیب تھوڑا بےوقوفی والا کام ہی نظر آتا ہے ۔لیکن ہم ہیں ہی عجیب وغریب ۔ہماری امی نے ہماری ولادت پر ہی فرمایا تھا کہ یہ تو پیدا ہی الٹی ہوی۶ ہے اسکا ہر کام۔الٹا ہی ہوگا۔اب امی کی بات ہم۔کیسے ٹال سکتے تھے سو جی جان سے ہم کوشش کرتے رہے کہ ہمارا کوی۶ کام سیدھا نہ ہو۔اس طرح سے ہم امی کی امیدوں پر پورا اترتے رہے۔ تو ہم کہاں تھے ۔ہاں یاد آیا انٹرنٹ سے پیسے کمانے کا خیال۔ہمیں بیٹھے بیٹھے ہی یہ فتور دماغ میں سمایا تھا کہ ہم بھی آن لائن پیسے کما سکتے ہیں ۔ویسے بھی ایسے خرافاتی خیال ہمیں بیٹھے بیٹھے ہی آتے ہیں ۔اور بیٹھے بیٹھے ہم اپنی جگہ سے اچھل پڑتے ہیں۔یہ اور بات ہے کہ ہم اچھل...