اشاعتیں

ستمبر, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آپریشن ٹیبل

 آپریشن ٹیبل     آپریشن  ٹیبل ۔دیکھا نام سنتے ہی پسینے چھوٹ گۓ ۔آنکھوں میں اندھیرا چھا گیا۔ ان انسانوں کا کیا جو آپریشن ٹیبل پر لیٹے ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر کے لیۓ وہ تختہ مشق بنتے ہیں تو دوسری جانب خود پھانسی کے تختہ پر لیٹے ہونے کی کیفیت میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ ایک ایسے ہی مریض اور ڈاکٹر کے مابین مکالمہ سنیۓ۔ کیا ہوا ۔مرزا صاحب ۔سب خیریت سے ہیں ۔ڈاکٹر صاحب نے شگفتگی سے پوچھا ۔ خیریت ہو تی تو آپکے پاس کیوں آتا۔گھر پر ہی مزے سے رہتا ۔مرزا صاحب نے چڑ کر ڈاکٹر صاحب کو دیکھا۔ بھی میرا مطلب ہے ۔اب آپ کا بی پی ،شوگر وغیرہ نارمل ہوا یا نہیں ۔ اب تک تو نارمل ہی ہے لیکن آپ کا بل دیکھ کر کتنا بڑھے گا یہ کہہ نہیں سکتا۔  نرس انہیں آپریشن ٹیبل پر لٹائیں اور آپریشن کی تیاری کریں ۔ لیکن ڈاکٹر صاحب ۔ مرزا صاحب جیسے ہی آپریشن ٹیبل پر لیٹتے ہیں ان کا بی پی شوگر دونوں ہائ ہو جاتے ہیں ۔ نرس نے بڑی بے چارگی سے کہا۔ ہممم کیوں مرزا صاحب ایسا کیو ں  جناب آپ کا آپریشن ٹیبل جادوئ لگتا ہے ۔جب جب اس پر لءٹتا ہوں دل کی کیفیت ہی الگ ہو تی ہے ۔ مثلاً  خواہمخواہ آپریشن ٹیبل سے بھاگ جانے کو جی چاہتا ہے ۔اپنا آپ قربانی کا بکرا م