اشاعتیں

نومبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پین کلر pain killler ..3555words

 وہ اس وقت اس بلڈنگ کی دوسری منزل پر بنے فلیٹ کے کچن میں کھڑی تھی ۔ اس وقت صبح کے آٹھ بج رہے تھے ۔اور  اسے ناشتہ بنا نا تھا لیکن اس کی نظریں بار بار کچن کی کھڑکی سے نیچے اس گھر پر پڑ جاتی تھیں جہاں صبح چار بجے سے ماتم کرنے کی آوازیں آرہی تھیں ۔‌وہاں چالیس سالہ  نیاز صاحب کا انتقال ہوا تھا ۔‌اور  ان کے گھر سے ان کی بیوی کی بین کرتی آوازیں آ رہی تھیں ۔ اور وہ ان آوازوں کو اپنے دل میں  محسوس کر رہی تھی ۔ اسے ان کا دس سالہ بیٹا اور دو سال کی بیٹی   کی کم سنی  یاد آرہی تھی ۔ کیسے رہیں گے وہ معصوم بچے اپنے والد کی محبت کے بغیر ۔  اان کی شفقت کو ابھی تو محسوس کر نا شروع کیا  تھا۔ وہ ننھی دو سالہ تو ابھی باپ کا لمس بھی محسوس نا کر سکی تھی اور اس لمس سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو گئ تھی. اس سب کو سوچتے اس کا دل بے ساختہ ان کے گھر  جانے کے لیے لپکنے لگاکہ وہ جاۓ اور نیاز کی بیوی کے گلے لگے اور روۓ ۔‌اور ان بچوں کےسر پر ہاتھ رکھے محبت کا ہاتھ ۔ وہ حساس تھی ۔ کسی کے درد کو شدت سے محسوس کرنے کی عادت تھی ۔  زیب ۔ زیبا ۔ ناشتہ تیار ہو تو ذرا جلدی نکال دو ۔ آفس جانا ہے ۔ " احمد کی آواز آرہی تھی  ۔اسکے