اشاعتیں

اپریل, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سنا ہے اسے جگنو ٹھہر کر دیکھتے ہیں مزاحیہ لکھنوی ٹچ

"سنا ہے اسے جگنو ٹھہر کر دیکھتے ہیں" ،نواب صاحب ہلکے ہلکے گنگنانے لگے ۔ "اوئ نوج،کہیں خدانخواستہ کسی بدروح سے تو آپکا سابقہ نہیں پڑا نواب میاں،اے ہم تو کہتے تھے آپکو راتوں میں نا نکلا کریں،دیکھ لیں مصیبت گلے پڑ گئ ناں آخر" ،اماں حضور پاندان سامنے رکھے ان سے مخاطب تھیں ۔نواب صاحب نے بڑی حیرت سے انہیں دیکھا۔ "اماں حضور ،آپ سے التماس ہے کہ وضاحت فرما ئیں کہ یہ بات کس تناظر میں آپ نے فرمائ۔ آ"آپ خود ہی فرما رہے ہیں کہ "،اماں حضور نے سروتے سے چھالیہ کترنا کچھ دیر کے لیے موقوف کردیا۔ آ"آپ کی محبوبہ کو جگنو ٹھہر کر دیکھتے ہیں تو جگنو تو دن میں نظر آتے نہیں،ظاہر ہے رات ہوگی، اور جگنو کا شہر میں کیا کام ،جنگل ،بیابان میں رات کے وقت نظر آتے ہیں جگنو،اب کوئ بدروح جنگل میں چہل قدمی کر رہی ہوگی تو جگنو ٹھہر کر دیکھتے ہونگے ناں ۔نواب میاں،آخر آپ کو جنگلوں میں جانے کی کیا سوجھی،کہہ دیتے ہیں ہم آپ کو،ٹک کر گھر بیٹھیں،ہم کالے بکرے کا صدقہ دیں گے تاکہ آآپ   آفتیں و بلیات سے محفوظ رہیں۔"۔انہوں  نے پھر سے سروتے کی کٹ کٹ شروع کردی تھی۔ اپنے حسین محبوب ک