استغفار کی برکت
استغفار کی برکت استغفار کا مطلب ہم اور آپ جانتے ہی ہیں کہ اپنے گناہوں پر ندامت اور توبہ کا اظہار کرنا ہے۔حدیث میں ہمیں کثرت سے استغفار کرنے کا حکم آیا ہے۔ہمیں واقعی میں اس حدیث پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ اس سے ہمارے گناہ معاف ہوتے ہیں۔نا صرف یہ کہ ہمارے گناہ معاف ہوتے ہیں بلکہ استغفار ہمارے لئےبہت ساری برکتیں بھی لے آتا ہے۔آپ یقیناً سوچ رہے ہونگے کہ وہ کیسے تو میں آپ کو اپنی مثال دینا چاہونگی۔ اس سے کسی قسم کا زعم پارسائی نہیں ہے بس مجھے یہ بتانا مقصود ہے کہ حدیث پر عمل کرنے سے ہمیں کیا برکات حاصل ہو سکتے ہیں یہ بتانا ہے۔ ہمارے یہاں روز صبح کچرہ والا آتا تھا اور کچرہ لیکر کچھ روپے بطور چاے کے کہ کر لے جاتا تھا۔وہ جب بھی آتا تھا میں اسے لازماً اسے کچرہ دے دیتی تھی کیونکہ کچرہ کی گاڑی والے اکثر آنے میں چار چار پانچ پانچ دن لگا دیتے یوں بہت دن کا کچرہ جمع ہو جاتا اور تعفن پھیل جاتا اسلےء میں اس چھوٹی گاڑی والے کو کچرہ دےدیتی بدلہ میں دو ،پانچ روپے دیتی۔وہ ہیشہ صبح آتا تھا۔وہ ہر دو چار دن میں آتا اور کچرہ لےجاتا ۔اس طرح کی۶ روز ہوئے۔ایک دن جب وہ روز کی طرح صبح صبح کچرہ لینے کے لئے آیا ...