اشاعتیں

اکتوبر, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہاۓیہ مریض ۔۔۔۔۔کرے ڈاکٹر کو پریشان

ہاۓیہ مریض۔۔۔۔۔۔۔۔کرے ڈاکٹر کو پریشان           عام طور پر ہم سبھی کو یہ سننے میں آتا ہے کہ ڈاکٹرز جو ہوتے ہیں وہ مریضوں کو پریشان کرتے ہیں انکی بیماری کو لے کر۔مریض کو ہر طرح سے ڈرادیتے ہیں ۔اور انہیں بہت زیادہ زیادہ خوف میں مبتلا کردیتے ہیں کہ آپکو فلاں فلاں بیماری ہوسکتی ہے وغیرہ وغیرہ ۔اسطرح اب تک ڈاکٹرز کے حوالے سے کوئ بھی مثبت بات یا مثبت سوچ نہیں آتی ۔جو بھی سننے میں آتا ہے وہ اس طرح ہوتا ہے " ۔ارے فلاں ڈاکٹر ہے ناں قصائ ہے قصائ۔ اسکے پاس غلطی سے بھی مت جانا۔(غلطی سے کیسے جاتے ہیں بھلا ۔)  "ارے !ہاں وہ" ڈاکٹر" وہ تو بہت کمینہ ہے ۔ٹسٹوں پر ٹسٹ لکھتا ہے اور پیسہ بناتا ہے اسکا بیڑہ غرق ہو" ۔(یہ سوچے بغیر کہ آپ کی بیماری کو جڑ سے پہچاننے کے لیے یہ ٹسٹ وغیرہ لۓجاتے ہیں ۔ڈاکٹر بیچارے کو کئ صلواتیں سنائ جاتی ہیں۔) "کیا زمانہ آیا ہے ڈاکٹر تو پہلے ہوتے تھے اب تو جی بس حجام ہو گۓ ہیں ۔فقط پیسہ پیسہ کرتے ہیں ۔نہ ہمدردی کے دو بول بولتے ہیں اور نہ ہی کچھ تسلی کی بات کرتے ہیں۔اور کچھ نہیں تو تسلی سے دیکھ تو لیں. " نہ جی.  وہ تو بس جلدی جلدی کچھ آڑھے تیڑھ

اسکول رے اسکول تیری کونسی کل سیدھی مزاحیہ تحریر

اسکول رے اسکول تیری کونسی کل سیدھی        ایک بچے کی فریاد     "اسکول   "ہم پیدا کیا ہوۓ ہمارے  کان میں تیرا ہی ذکر پڑتا رہا ۔ہماری امی تھیں تو وہ اتنی پرجوش کہ بس نہیں چلتا تھا کہ جھولے میں سے سیدھا اسکول بس میں بٹھادیں۔پپا کا تو پوچھیں مت ،وہ ہر آنے جانے والے سے یہی کہہ رہے ہوتے تھے کہ" جی بس دو سال کا ہو جانے دیں پھر تو اسے شہر کے ٹاپ اسکول میں ایڈمشن ہی کرادینا ہے بس "۔اور ہم جھولا جھلتے جھلتے سوچتے کہ پتا نہیں ایسی کونسی جگہ ہے جہاں بھیجنے کے لیے ممی ،پپا اتنے بے تاب ہیں ۔ضرور کوئ اچھی جگہ ہوگی مزیدار سی،ہم منہ میں اپنا انگوٹھا چوستے چوستے سوچتے۔ اور اچھل اچھل کر اپنا بھی جوش دکھاتے ۔ہمارے جوش کا یہ عالم تھاکہ ہم آغوں آغوں کہنے کہ بجاۓ اسکوں اسکوں کرتے تھے۔(پتا نہیں ہمیں اتنا جوش دکھانے کی کیا ضرورت تھی۔ہم نے کونسا اسکول جاکر آینسٹاین بننا تھا  ۔)   دو سال تک مسلسل ہمارے کانوں  میں اسکول سے جڑی ہر معلومات انڈیل دی گئ۔"اسکول یہ ہوتا ہے اسکول وہ ہوتاہے"  ۔"اسکول جانے سے بچوں کو تعلیم حاصل ہوتی ہے. انکا مستقبل سنورتا ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔" ل