اشاعتیں

مارچ, 2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سگھڑ لڑکی ایک مزاحیہ تحریر

سگھڑ لڑکی ۔۔۔۔ " بہن ۔وہ خالہ رشیدہ کی بیٹی کیسی ہے ۔ اپنے فہد کے لیۓ ۔"  " وہ نغمہ ۔رہنے دو ۔ وہ تو بالکل بھی سگھڑ نہیں ہے۔ ۔ "  " کیا سگھڑ نہیں ہے ۔ پھر رہنے دو ۔ کوئ اچھی سگھڑ لڑکی ہو تو بتاؤ ۔ "  " لڑکی خوبصورت ہو اور سگھڑ ہو ۔بس "  " اگر لڑکی سگھڑ نہیں تو رہنے دو ۔اچھی صورت  کو لیکر کیا کریں اگر سلیقہ مندی ہی نہیں ۔ "  " سگھڑ لڑکی چاہیۓ ۔ "  سگھڑ لڑکی ۔"  " سگھڑ ،سکھڑ  سگھڑ۔۔"  ہم جہاں جاتے ہمارے کانوں میں بس یہی لفظ گونجتے ۔ " سکھڑ لڑکی "  "ارررررے!سگھڑ لڑکی" ۔۔۔ اور آج کے زمانے میں،رہنے دیں ،اس طرح کی کوئ مخلوق آج کل نہیں پائی جاتی۔ہاں کسی زمانے میں اس طرح کی لڑکیاں ہوتی تھیں۔اور انکی بےحد قدر وقیمت تھی۔لیکن آجکل انکا کال پڑ گیا ہے،نجانے زمین کھاگئ کہ آسمان،سگھڑ لڑکیوں کو ڈھونڈنا تو جوۓ شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے۔ویسے سگھڑ لڑکیوں نے شاید ٹھان لیا تھا کہ بس بیسویں صدی تک ہی پیدا ہوناہے اسکے بعد نہیں۔شاید انکی قسم سے ہی ہم جیسے پھو ہڑ پیدا ہوۓتھے۔بلکہ کچھ تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ س