اشاعتیں

اپریل, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
 شام کے اداس ساۓ  ہاسپٹل کی دیواروں پر آہستہ آہستہ سے اتر رہے تھے ۔ اور وہ ہاسپٹل کے ایک کمرے میں اپنے نو مولود بیٹے کو سینے سے لگاۓ لیٹی تھی ۔ ملگجے اندھیرے میں  ،دواخانے کی مخصوص مہک سے بھرے اس کمرے میں اپنی ہی سوچوں میں غلطاں،لیکن  ذہن بار بار نواز کی طرف جا رہا تھا ۔   ‌"وہ کیوں نہیں آیا ۔ آج تیسرا دن ہو گیا اور وہ نہیں آیا ۔‌صرف پہلے دن بیٹے کی خبر سن کر خوشی سے نہال چلاآ یا تھا ۔ اور اس کے بعد پلٹ کرخبر تک نہیں لی تھی ۔۔‌ "کیا صرف وہ ماں  بنی تھی ۔ نواز باپ نہیں بنا۔ تھا ۔ ۔ یا شاید نواز کبھی باپ بنا ہی نہیں تھا ۔ وہ صرف اس ننھے وجود کو دنیا میں لانے کا سبب بنا تھا ۔ اور شاید اس کے علاوہ کچھ نہیں ۔ وہ کرب سے سوچ کر رہ گئ ۔‌ وہ جانتی تھی کہ وہ کیوں نہیں آیا ۔ اور یہی بات اسے گہری تکلیف میں مبتلا کر رہی تھی ۔‌ اس کے ساتھ ہی صبح ڈیوٹی پر آئ نرس کی ان باتوں پر اس کا  دھیان گیا جو وہ اس کے کمرے میں آکر کرکر چکی تھی  ۔ بلکہ وہ چلا رہی تھی ۔‌۔ "اے اماں ۔ آج تیسرا دن ہو گیا اور تم نے اب تک ہاسپٹل کا بل پے نہیں کیا ۔پتا نہیں کہاں کہاں سے آ جاتے ہیں ۔ ارے جب ہاسپٹل ادا کرنے

جانا کہاں ہے ۔

 حیدرآباد ایک بڑا شہر ہے ۔ اتنا بڑا کہ آپ آسانی سے ایک شہر میں کئ شہر گھوم  سکتے ہیں ۔ اب ہم یہاں رہ تو سالوں سے ہیں لیکن  ہماری تساہل پسندی کہ یہاں کے راستے گلی کوچے سے چنداں واقف نہیں  ۔ اس میں ایک وجہہ میاں کے ساتھ ہمیشہ گاڑی پر ٹنگے جانے کی بھی ہے جس کی وجہہ سے   راستے یاد نہیں رہتے ۔ گلیاں بھول جاتے ہیں ۔ ایک گلی سے آتے ہیں اور اکثر دوسری گلی میں جا نکلتے ہیں۔ اور اب حیران کہ کہاں آگۓ ۔  اب آپ کہیں گے کہ کس نے کہا تھا ہمیشہ گاڑی پر ہی جاؤ ۔‌تو کبھی کبھار یونہی پیدل یا آٹو میں بھی جایا جا سکتا ہے ۔ تو جناب جا تو سکتے تھے مگر کیوں جائیں ۔‌جب آپ کے پاس سہولت ہے تو کیوں جائیں  آٹو رکشے کے دھکے کھانے ۔ تو یوں سالوں گذرنے کے باوجود اپنے گھر سے چار مینار تک کا راستہ ہی یاد رہا ۔ اس کے آگے بس اندازے  لگاتے جاتے ہیں ۔ بیٹا ذہین ہے وہ راستہ یاد نہیں رکھتا سیدھا گوگل میپ لگا لیتا ہے ۔ اور جہاں جانا ہو وہاں چلا  جاتا  ہے  ۔‌اس کے خیال میں اس ٹیکنالوجی کے دور میں راستے گلیاں یاد رکھنا نری بیوقوفی ہے ۔ ہم کہتے ہیں کہ بیٹے کبھی گوگل بھی دھوکہ دے جاتا ہے ۔ رہبر بنتے بنتے  رہزن   بھی بن جاتا ہے یہ