دی ڈارک ڈیمن ہاؤس ۔۔۔۔۔فیصلہ کن جنگ
دی ڈارک ڈیمن ہاؤس ۔۔۔فیصلہ کن جنگ آخری قسط ۔۔۔ ایک جانب ہنری اور پال بندھے پڑے تھے ۔تو دوسری جانب جارج بھی تہہ خانہ میں بے یار و مدد گار پڑا تھا ۔ آج انکی تیسری رات تھی ڈیمن ہاؤس میں اور ان تین راتوں میں وہ تین صدی کا سبق سیکھ چکے تھے ۔ ایک اور قیامت خیز رات کا سامنا تھا انہیں ۔ اس ڈیمن ہاؤس کی رات پہلی رات کی طرح دہشت ذدہ کرنے والی تھی ۔ ان دونوں نے اپنے آپ کو کھولنے کی بہت کوششیں کیں لیکن وہ نا کام رہے تھے ۔اور اب تھک ہار کر اپنی آنے والی درد ناک موت کا انتظار کر رہے تھے ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں ان دونوں نے دیکھا وہ الو انکے پاس آ کر پھڑ پھڑ ارہے تھے ۔ " ہنری یہ جارج کہاں گیا ہو گا ۔ پتا نہیں ڈیمننے اسکے ساتھ کیا کیا ہو گا" ۔پال کو یاد آیا کہ وہ رات سے بندھے ہوۓ ہیں اور جارج نے بھی خبر گیری نہیں کی ۔ "اسکے ساتھ بھی ضرور ڈیمن نے کچھ غلط کیا ہوگا ۔یا ہو سکتا ہے کہ اسے بھی اس ڈیمننے قید کر دیا ہو" ۔ ہنری کی بات پر پال بے چین ہو گیا ۔ "یہ اچھی بات نہیں ہے آخر ہم سب کو ڈیمن سے بچاۓ گا کون ۔ " "ڈیرک ۔۔۔ہم ڈیرک کو بلا لیتے ہیں" ۔ہنری...