اشاعتیں

سگھڑ لڑکی ایک مزاحیہ تحریر

سگھڑ لڑکی ۔۔۔۔ " بہن ۔وہ خالہ رشیدہ کی بیٹی کیسی ہے ۔ اپنے فہد کے لیۓ ۔"  " وہ نغمہ ۔رہنے دو ۔ وہ تو بالکل بھی سگھڑ نہیں ہے۔ ۔ "  " کیا سگھڑ نہیں ہے ۔ پھر رہنے دو ۔ کوئ اچھی سگھڑ لڑکی ہو تو بتاؤ ۔ "  " لڑکی خوبصورت ہو اور سگھڑ ہو ۔بس "  " اگر لڑکی سگھڑ نہیں تو رہنے دو ۔اچھی صورت  کو لیکر کیا کریں اگر سلیقہ مندی ہی نہیں ۔ "  " سگھڑ لڑکی چاہیۓ ۔ "  سگھڑ لڑکی ۔"  " سگھڑ ،سکھڑ  سگھڑ۔۔"  ہم جہاں جاتے ہمارے کانوں میں بس یہی لفظ گونجتے ۔ " سکھڑ لڑکی "  "ارررررے!سگھڑ لڑکی" ۔۔۔ اور آج کے زمانے میں،رہنے دیں ،اس طرح کی کوئ مخلوق آج کل نہیں پائی جاتی۔ہاں کسی زمانے میں اس طرح کی لڑکیاں ہوتی تھیں۔اور انکی بےحد قدر وقیمت تھی۔لیکن آجکل انکا کال پڑ گیا ہے،نجانے زمین کھاگئ کہ آسمان،سگھڑ لڑکیوں کو ڈھونڈنا تو جوۓ شیر لانے کے مترادف ہو گیا ہے۔ویسے سگھڑ لڑکیوں نے شاید ٹھان لیا تھا کہ بس بیسویں صدی تک ہی پیدا ہوناہے اسکے بعد نہیں۔شاید انکی قسم سے ہی ہم جیسے پھو ہڑ پیدا ہوۓتھے۔بلکہ کچھ تو یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ س...

پھڑکے ایک مہزب شہری

پھڑکے ایک مہذب شہری آپ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ یہ" پھڑکے" کیا بلا ہے۔بس یوں سمجھئے کہ ایک ایسا کردار جسکی رگ ہمدردی غیر ضروری طور پر پھڑکتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے یہ نام انہیں دیا۔  ہمارے پھڑکے جیسے ہی جاگیں گے۔اپنی خودساختہ ذمہ داریاں انہیں یاد آینگی۔اور وہ ایک ذمہ دار و مہذب شہری بننے گھر سے نکل پڑینگے۔پیچھے سے بھلے انکی امی اپنی دوا لانے کا کہیں ،وہ ایک کان سے سنکر دوسرے کان سے نکالتے چلے جاینگے۔ پھڑکے میاں کو گھر سے نکلتے ہی آگے ایک چو راہے پر ایک اندھا ملا ۔وہ بیچارا  ہاتھ میں کاسہ لئے بھیک مانگ رہا تھا۔پھڑکے میاں نے اسے زبردستی روڈ پار کرادی۔وہ نا نا کرتا رہا اور ہمارے پھڑکے میاں کی رگ ہمدردی جو عروج پر تھی آخر اسے سڑک کے اس پار پہنچا کر ہی دم لیا۔اندھا انہیں گالیاں دیتے رہ گیا۔ ہمارے پھڑکے میاں آگے چلے ،ایک چور پرس لیے بھاگا آرہا تھا اسکے پیچھے کچھ لوگ بھی تھے۔پھڑکے میاں نے جلدی سے اسے ایک عمارت کے اندر چھپا دیا۔لوگ آگے چلے گۓتو چور ‌‌ نے انکا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ،یہ تو میرا فرض تھا۔چور نے انہیں دو تھپڑ لگاۓ اور انکے پیسے چھین لیے اور کہا...

کچھ مزاحیات از نازنین فردوس

کچھ مزاحیات از نازنین فردوس ١.کچھ لوگ اتنے حساس ہو تے ہیں کہ ہاے۶ ،اس بلے کو بچے کیوں نہیں ہو رہے ،سوچ سوچ کر دبلے ہو جاتے ہیں۔ ٢.کچھ  لوگوں کو دیکھ  کر یہ کہنے کو جی چاہتا ہے کہ آپ جانے کا کیا لوگے۔ ٣۔کچھ لوگوں کی ڈی پی بچوں کو ڈرانے  کےکام آتی ہے۔ ٤۔کچھ لوگ ڈی پی اتنی تیزی سے بدلتے ہیں جیسے اس میں پسینے کی بدبو آنے لگی ہو۔ ٥۔کچھ لوگ پوسٹ کو چار چاند لگانے کے لیے لال پیلے ایموجیز  لگا دیتے ہیں۔ ٦۔کچھ لوگ فیس بک کو ہی اوڑھنا بچھونا بنا لیتے ہیں۔ ٧۔کچھ لوگوں کے لیے فیس بک بکواس کرنے کی اچھی جگہ ہے۔ ٩۔کچھ لوگ اتنے نگیٹیو ہو تے ہیں کہ حساب میں بھی مثبت نہیں کرتے،منفی ہی کرتے ہیں۔ ١٠۔کچھ لوگوں کے اشعار تولیں تو وہ پاو۶ ادھ پاو۶ کم ہی ہو تے ہیں۔

سوشل میڈیا تیری کونسی کل سیدھی تنقیدی جایزہ

سوشل میڈیا   تیری کونسی کل سیدھی تنقیدی جایزہ سوشل میڈیا کا نام سنتے ہی ساری" امیوں" (ماؤں) کی تلوہ کو لگتی  سر پر جا بجھتی ہے۔ ۔"نام مت لینا اسکا،فیس بک ،ٹویٹر اور وہ کیا بلا ہے انسٹا ،دل کرتا ہے ان سب کے کرتا دھرتا کو ایک لائن میں کھڑا کریں اور گولی ماردیں۔ ۔"کہیں کا نا رکھا. ہمارے گدھوں کو،پہلے بھی کونسے کام کے بندے تھے،اب تو گھر کے رہے  نا گھاٹ کے۔"  "۔چیٹنگ" کے نام پر "چیٹنگ" ہوتی ہے۔لڑکے لڑکیاں بن جاتے ہیں۔اور لڑکیاں پریاں،گنجے،بوڑھے' اپنے آپ کو شاہ رخ بتارہے ہوتے ہیں۔اور شادی شدہ کنوارے بن کر دوسری تیسری شادی کے خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں۔"ارے توبہ توبہ " "کوئ تک ہے بھلا،کتنا الو بنائیں گے اور کتنوں کو،اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ سب کو پتا ہو تا ہے کہ یہاں سب ایک دوسرے کو الو ہی بنارہے ہیں اور سب خوشی خوشی الو بن رہے ہیں۔کیا فرق پڑتا ہے ۔دھوکہ جھوٹ یہ سب تو چلتا ہےیہاں،اب کیا فیس بک پر سادھو سنت بن جائیں ۔اونہہ۔اپنی ماں کی خیر خبر نہیں لینگے لیکن فیسبکی کی سونیا پر جان نچھاور کرینگے چاہے وہ گدھی ہی کیوں نہ ہو۔فادرز...

گڈ باے۶ ٹو پھاپھا کٹنی ایک مزاحیہ تحریر

گڈ باۓ ۔۔گڈ باۓ ٹو پھاپھا کٹنی رشتے میں تو وہ ہماری کچھ نہیں لگتی تھیں،نام تھا زبیدہ ، لیکن یہ زبیدہ وہ مامون رشید والی زبیدہ جیسی بلکل نہیں تھی ۔کہاں وہ سڑکیں تعمیر کرنے والی،اور کہاں یہ سڑکوں پر کوڑا ڈالنے والی،وہ سہولتیں دینے والی اور ہماری زبیدہ ہمارے ہر کام میں روڑے اٹکانے والی،نہ شکل وصورت نہ حسن اخلاق،اڑتے اڑتے یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ انکی حسن صورت کی تاب نا لاکر شوہر بیچارا انہیں چھوڑ کر چلا گیاتھا لیکن ہمارے خیال میں عزت والا تھا چھوڑ کر چلا گیا،ورنہ انہیں کہاں کہاں تک بھگتا بےچارہ۔ہمارا انکا سامنا گھر کرایہ پر لینے کے لیے ہوا۔ورنہ ان جیسوں کی ہم شکل تک نہ دیکھتے۔ ہم گھر کرایہ پر لینے کے لیے گۓاب وہ ہمیں دیکھ رہی ہے اور ہم انہیں،ہمیں لگ رہا تھا اتنا معقول گھر کی ایک ایسی نامعقول مکان مالکن،وہ ہمیں کیوں گھور رہی تھی ،ہمیں نہیں پتا،آپ خود پوچھ لیجےگا۔ ہم نے مکان کے تعلق سے سب بات چیت کردی ۔ایڈوانس پچاس ہزار طۓ پایا اور کرایہ دس ہزار،وہ بے اولاد تھی،لیکن پیسہ کو ہی اپنی سگی اولاد سمجھتی تھی شاید،جونہی ہم نے پیسے ادا کۓ اس نے اپنی گود اپنی اولاد سے بھر لی ہمارا مطلب ہے پ...

باتونی عورت فایدہ ہی فایدہ

باتونی عورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فایدہ ہی فایدہ ایک مزاحیہ تحریر عورت کا وجود زندگی میں اتنا ہی ضروری ہے جتنا باورچی خانہ میں نمک،جس طرح نمک کے بغیر ہمارا ہر پکوان پھیکا پڑ جاتا ہے۔اسی طرح عورت کے بغیر زندگی پھیکی،بے مزہ سی ،لگتی ہے۔ایسی زندگی جس میں کوی۶ چارم نہیں،جوش نہیں،بڑی سادہ سی زندگی،جیسے سادہ سا ورق ،بلکل کورا۔ ع          وجودزن سے ہے تصویر کاینات میں رنگ          عورت کے دم سے رونق ہے خوبصورتی ہے زندگی رنگین ہے۔اررررر ہم کچھ زیادہ ہی شاعری نہیں کرنے لگے،عورت یہ ہے،عورت وہ ہے ۔عورت کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاے۶ جارہے ہیں۔لیکن عورت کی ایک کمزوری یہ ہے کہ وہ بہت باتونی ہوتی ہے۔یہ مردوں کی عام شکایت ہے۔چلیے مان لیتے ہیں ۔ہم اسکے بدلے میں یہ بلکل نہیں کہینگےکہ آپ لوگوں کی تان جو سیاست سے چھڑ جاتی ہے تو کھیل پر ختم ہوتی ہے۔فلم سے شروع کرتے ہیں تو مذہب پر جا رکتے ہیں۔گھنٹوں دیوان خانہ میں بیٹھےچاے۶ پر چاے۶ لٹاے۶ جارہے ہیں ۔بحث ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،ادھر عورت غریب ،چاے۶ پتی ختم ہو گی۶،چاے۶ پتی ختم ہو گی۶ ،چلاتے ہی رہ...

سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں ایک مزاحیہ تحریر

سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں ،یہ کیا آتی نہیں جاتی نہیں لگا رکھا ہے۔وہ بڑبڑارہی تھی کہ شانو جھلا اٹھی۔آپ کو دیکھنے آرہے ہیں لڑکے والے،امی نے آپ کو تیار رہنے کے لیے کہا ہے۔ آپو،ویسے کیا آپ دیکھنے والی چیز ہیں؟ ہاں ٹکٹ لگانے کا سوچ رہی ہوں۔مانو جل کر بولی۔ مہمان آچکے تھے۔مانو مکمل تیاری میں تھی۔آپ کا نام ؟ نام؟نام میں کیا رکھا ہے آنٹی جی، (آپ کو تو دھن دولت سے غرض ہوگی۔) جی مانو ۔ مانو ،برا مت ماننا بیٹا،یہ نام تمہارا نہیں بلی کا زیادہ لگ رہا ہے۔ جی جی،(بلی کے خاندان سے ہی ہوں ،پنجہ جھاڑ آپ کے پیچھے پڑ جاو۶ں گی دیکھ لینا۔) کیا پکا لیتی ہو؟ جی کسی کا بھی دماغ ، جی ؟ آں سب پکاتی ہوں ۔ اچھا کیا پڑھتی ہو۔؟ (آپ جیسوں کی نیت اچھے سے پڑھ لیتی ہوں۔) جی بس ،اخبار ، اوہ،ہمارے بیٹے نے انجینیرنگ کیا ہوا ہے کہتے ہوے۶ آنٹی کچھ اور پھولیں۔ ہاں،؟ مانو کے ہاتھ میں پانی کا گلاس تھا۔وہ پانی پیتے پیتے رک گی۶ تھی۔لگتا ہے بیٹی تمہیں فرج کے پانی کی عادت ہے سادہ پانی پی نہیں پارہی تم ؟ وہ اپنے مطلب پر آگی۶ تھیں۔ جی نہیں مجھے فرج کے پانی کی عادت بلکل نہیں ہ...