باتونی عورت فایدہ ہی فایدہ

باتونی عورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔فایدہ ہی فایدہ
ایک مزاحیہ تحریر
عورت کا وجود زندگی میں اتنا ہی ضروری ہے جتنا باورچی خانہ میں نمک،جس طرح نمک کے بغیر ہمارا ہر پکوان پھیکا پڑ جاتا ہے۔اسی طرح عورت کے بغیر زندگی پھیکی،بے مزہ سی ،لگتی ہے۔ایسی زندگی جس میں کوی۶ چارم نہیں،جوش نہیں،بڑی سادہ سی زندگی،جیسے سادہ سا ورق ،بلکل کورا۔
ع          وجودزن سے ہے تصویر کاینات میں رنگ
         عورت کے دم سے رونق ہے خوبصورتی ہے زندگی رنگین ہے۔اررررر ہم کچھ زیادہ ہی شاعری نہیں کرنے لگے،عورت یہ ہے،عورت وہ ہے ۔عورت کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاے۶ جارہے ہیں۔لیکن عورت کی ایک کمزوری یہ ہے کہ وہ بہت باتونی ہوتی ہے۔یہ مردوں کی عام شکایت ہے۔چلیے مان لیتے ہیں ۔ہم اسکے بدلے میں یہ بلکل نہیں کہینگےکہ آپ لوگوں کی تان جو سیاست سے چھڑ جاتی ہے تو کھیل پر ختم ہوتی ہے۔فلم سے شروع کرتے ہیں تو مذہب پر جا رکتے ہیں۔گھنٹوں دیوان خانہ میں بیٹھےچاے۶ پر چاے۶ لٹاے۶ جارہے ہیں ۔بحث ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی،ادھر عورت غریب ،چاے۶ پتی ختم ہو گی۶،چاے۶ پتی ختم ہو گی۶ ،چلاتے ہی رہ جاتی ہے۔کوی۶ اس بیچارے کی فریاد نہیں سنتا،ملک کے سماجی و سیاسی حالات پر ایسی کڑی نظر ہے کہ بس،ادھر وزیر معیشت نے غلطی کی اور آپکے ۔ظر میں آگے۶،جبکہ گھر میں اولاد کیا کر رہی ہے۔آپ ہی کو خبر نہیں۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسکول رے اسکول تیری کونسی کل سیدھی مزاحیہ تحریر

قلم اور اہل قلم

گوگل اسسٹنٹ