سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں ایک مزاحیہ تحریر
سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں
سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں ،یہ کیا آتی نہیں جاتی نہیں لگا رکھا ہے۔وہ بڑبڑارہی تھی کہ شانو جھلا اٹھی۔آپ کو دیکھنے آرہے ہیں لڑکے والے،امی نے آپ کو تیار رہنے کے لیے کہا ہے۔
آپو،ویسے کیا آپ دیکھنے والی چیز ہیں؟
ہاں ٹکٹ لگانے کا سوچ رہی ہوں۔مانو جل کر بولی۔
مہمان آچکے تھے۔مانو مکمل تیاری میں تھی۔آپ کا نام ؟
نام؟نام میں کیا رکھا ہے آنٹی جی، (آپ کو تو دھن دولت سے غرض ہوگی۔)
جی مانو ۔
مانو ،برا مت ماننا بیٹا،یہ نام تمہارا نہیں بلی کا زیادہ لگ رہا ہے۔
جی جی،(بلی کے خاندان سے ہی ہوں ،پنجہ جھاڑ آپ کے پیچھے پڑ جاو۶ں گی دیکھ لینا۔)
کیا پکا لیتی ہو؟
جی کسی کا بھی دماغ ،
جی ؟
آں سب پکاتی ہوں ۔
اچھا کیا پڑھتی ہو۔؟
(آپ جیسوں کی نیت اچھے سے پڑھ لیتی ہوں۔)
جی بس ،اخبار ،
اوہ،ہمارے بیٹے نے انجینیرنگ کیا ہوا ہے کہتے ہوے۶ آنٹی کچھ اور پھولیں۔
ہاں،؟
مانو کے ہاتھ میں پانی کا گلاس تھا۔وہ پانی پیتے پیتے رک گی۶ تھی۔لگتا ہے بیٹی تمہیں فرج کے پانی کی عادت ہے سادہ پانی پی نہیں پارہی تم ؟ وہ اپنے مطلب پر آگی۶ تھیں۔
جی نہیں مجھے فرج کے پانی کی عادت بلکل نہیں ہے ۔اس نے غٹا غٹ پانی چڑھا لیا۔
اچھا،ویسے گرمی بہت ہے۔اے سی تو ہوگا ناں ،وہ ہاتھ کا پنکھا جھلنے لگیں۔
ہاں(آپ کو کونسا چاہیے۶اے سی یا ڈی سی والا)
آپ یہ جوس لیں ناں امی نے جلدی سے مداخلت کی۔
دیکھیں آپ بچہ کے لیے پانچ لاکھ کا انتظام کردیں گورنمنٹ سرونٹ ہوگا تو ہر ماہ پانچ لاکھ تو کہیں نہیں گے۶
امی پہلے آی۶ فون کا تو کہیں ۔
للو میاں نے مداخلت کی۔
(ٹوکیا کے بیسک ماڈل والا منہ ہے۔اور چاہیے۶ آی فون۔)
آپ نے انجینیرنگ کتنے سال میں پاس کی۔
اس نے امی کی گھورتی نظروں کی پرواہ نہ کرتے ہوے۶ ڈایرکٹ لڑکے سے سوال کیا۔
جی ؟للو الو کی طرح دیکھنے لگا۔
نہیں میرا مطلب ہے آپ نے کتنے سال لگاے۶ پونے تین سال،تین سال یا دس سال ،واہ کیا آپشن دیے۶ ہیں اس نے اپنے آپ کو تھپکی دی ۔للو کنفیوز ،کیا کہے ،جی تین سال میں ۔آخر اسے جواب سوجھا۔
ہاں،وہ امی کو شرارتی نظروں سے دیکھنے لگی۔
آپ افورڈ تو کر سکیں گے ناں پانچ لاکھ؟آنٹی کو اپنی پڑی تھی۔وہ جلدی سے فاینل کرنا چاہ رہی تھی۔
آنٹی ،ہمارے یہاں جمعرات بازار لگتا ہے وہاں سکنڈ ہینڈ چیزیں خریدی ،بیچی جاتی ہیں بولی لگا کر،بیکار چیزوں کی اچھی قیمت مل جاتی ہے۔آپ اپنے بیٹے کے لیے وہاں ٹرای۶ کریں۔ایک روپیہ سے بولی سٹارٹ ہو گی اور پانچ تک فاینل کرلیجیۓ ۔یقین مانیے،آپ کے بیٹے کے لیے پانچ روپیہ بھی کافی اچھی قیمت ہے۔مانو کا کمینہ پن شروع ہو گیا تھا۔
کیا کہا آپ نے ،ایسی بے عزتی،آنٹی تلملا اٹھیں۔
اٹھ بیٹے اٹھ،اب یہاں ایک پل نہیں رکنا،وہ للو کو کہ رہی تھیں ۔للو جوس ختم کرنے میں لگاتھا۔
للو؟
امی جوس تو ختم کرلوں۔للو جلدی جلدی جوس پینے لگا۔
یاد رکھیے گا آپ لوگ ایسے بدنام کروں گی محلے میں آپ لوگوں کو کہ آپ بھی کیا یاد کرینگے۔وہ آنٹی سے چڑیل لگنے لگی۔
اچھا،آپ ہمیں کیا بدنام کریں گی ،میں نے آپکی تمام گفتگو ریکارڈ کر لی ہے۔سو شل میڈیا پر اپ لوڈ کرونگی،ہیش ٹاگ کے ساتھ،سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں،شاید آپ کو شرم غیرت آجاے۶، مانو کا وار،اگلا وہیں ڈھیر
آپ نے غلط آپشن دیے تھے انجینئرنگ پانچ سال کی ہو تی ہے ۔للو کی دماغ کی بتی جوس پی کر چالو ہو گی۶ تھی۔
ہاں اسے اچھے سے رٹ لو ۔آگے کام آیگی۔
مانو نے اسے باہر جانے کا راستہ بتا دیا۔
آپو،شانو اندر آی۶۔ ہوں
اگر اس کو دیکھنے کےلیے ٹکٹ لگایں تو ۔۔۔۔۔
مانو ہنسنے لگی۔سب کی آتی نہیں ہماری جاتی نہیں ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں