اشاعتیں

ٹایم ٹراویل

 کہتے ہیں وقت کبھی ٹہرتا نہیں ۔اور ٹہرے گا بھی کہاں  ،جبکہ ٹہرنے کے لیۓ اسکو  جگہ بھی نہیں ملنی ۔ہاں۔ نا وقت کو روک سکتے ہیں نا وقت کو آگے پیچھے کر سکتے ہیں ۔وقت  ہمیشہ چلتا رہتا ہے ۔اور ہمیں بھی وقت کے ساتھ ہی چلنا پڑتا ہے ۔بلکہ کبھی کبھی بھاگنا بھی پڑتا ہے ۔ایسے ہی وقت کے ساتھ بھاگتے دوڑتے ہمارے کچھ اگلے وقتوں کے شاعر اکیسویں صدی میں آگۓ ۔مثلا غالب میر  وغیرہ ۔اب ہم دیکھیں گے کہ اکیسویں صدی میں ان شاعروں کی مصروفیات کیا رہیں گی۔ وہ کیا کرینگے اور کیا نا کرینگے ۔  ۔   نہایت خوبصورت،سا شخص جس نے  ہو بہو فواد خان جیسالک اپنا یا تھا ۔اپنی ڈیپی بدل رہا تھا کہ  "آپ پھر فیس بک پر جا کر بیٹھ گۓ۔ہمیں پتا نہیں تھا ورنہ ہم بادشاہ سلامت کو کہہ دیتے کہ یہ موا "لیپ ٹاپ "نا دیں ۔"ہاۓ!مرزا غالب... غالب نا رہے" " آپ کو کہا بھی تھا مہینہ کا راشن ختم ہو گیا ہے۔ہم نے لسٹ بنا دی ہے جائیےاور کسی بھی سوپر مال سے لے آئیں۔مرزا غالب کی اہلیہ محترمہ نے اپنے تازہ تازہ بیوٹی پارلر سے کٹواۓبالوں کو  ایک ادا سے جھٹک کر کہا۔ "جی !جانو جی ،ارادہ باندھا تو تھا جانے کا"...

مور کے پنکھ

 جی ہاں پھر آگۓ آپ تمام کو رلانے ۔۔۔۔ننہیں ہنسانے ۔ آپ کی مرضی ہے بھی چاہے تو ہنسیں ،چاہے تو روییں ۔ اب بھلا مور کے پنکھ کو لیکر ہم نے کیا لکھنا تھا ۔کہاں مور اور کہاں ہم ۔ مور ایک بہت خوبصورت پرندہ ہوتا ہے ۔اسکے پر اتنے پیارے اتنے رنگین ہوتے ہیں کہ دل چاہتا ہے ۔اسکے پر نوچ لیں اور خود لگا لیں ۔اب مور کی طرح ناچنے  سے تو رہے ۔ ہاں ۔جیسے آیا ویسے پھدکتے رہیں گے ۔یہ سوچکر کہ جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا ۔  مور کے پنکھ کو ہمارے ہاں چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ۔ہم نے بھی ایسی کوشش کی مگر چھپکلیاں اتنی ڈھیٹ تھیں ۔مور کے پنکھ ہی گرادیے ۔مگر بھاگیں نہیں ۔ بلکہ ہمارے ہر کمرے میں دندناتی پھرتیں ہیں ۔اور ہم انہیں اور گرے ہوئے مور کے پنکھ کو دیکھتے ہیں ۔اب اگر کسی کے پاس کچھ اچھی ترکیب ہے تو بتائیں ورنہ رہنے دیں ۔ (سارا دن گذر گیا ۔اب جلدی جلدی میں لکھا ہے کہیں ٹاپک ہی نا آؤٹ  ہو جاۓ۔) 
 بھیڑ سے الگ ۔۔۔۔۔ سوچا ہے کہ کچھ الگ لکھیں ۔کچھ ایسا جو بھیڑ میں بھی ہماری شناخت بناۓ رکھے ۔انسان ساری زندگی لگی بندھی طرز زندگی کو ہی اپنا تا ہے ۔شاید اس لیۓ کہ یہ سہل ہو تا ہے ۔سب کے ساتھ چلنا زیادہ آسان ہو تا ہے بجاۓ اس کے کہ اپنی الگ راہ نکالنا ۔ وہ سب کزنز آنگن میں ایک دوسرے کے ساتھ لگ کر بیٹھی تھیں ۔فرح ،کنزی مہ جبین اور صفا ۔عرشیہ ۔ چلو  لڑکیو ۔اب سب اپنی راۓ دو ۔اس ٹاپک پر ۔اچانک فرح اٹھی اور ہاتھوں کو مایک کے انداز میں لیا ۔ زندگی کیسی گزارنی چاہیۓ۔  تو بتائیۓ عرشیہ ۔آپ زندگی کیسی گزارنا پسند کریں گی۔  ہمممم ۔میرے خیال میں زندگی ہمیں ایک ہی دفعہ ملتی ہے تو اسکو پوری آزادی کے ساتھ انجواۓ کرتے ہوۓ گزارنی چاہئۓ۔ میری کوئ خواہش ادھور ی نا ہو ۔ڈھیر سارا پیسہ ہو اور مجھے ہر آرام نصیب ہو ۔ عرشیہ نے اپنے ہاتھوں میں ڈرائ فروٹ  لے کر کھاتے ہوۓ کہا ۔تو سب ہنسنے لگیں ۔ اور ڈھیر  سارے پیسے کے لیۓ ڈھیر ساری محنت بھی کرنی پڑتی ہے وہ کون کرے گا۔۔  جو میرے ساتھ زندگی گزارے گا وہ۔    ۔۔۔۔۔۔ اسکے اطمینان سے کہنے پر سب ہنسنے لگیں ۔  ہاں تو آپ لوگو...

ہارر ہاؤس

 ہارر ہاؤس  "سب ٹھیک ہے نا جیمس۔" کیتھی نے تمام سامان پرنظر ڈالی ۔وہ سب ابھی ابھی اس گھر میں شفٹ ہو ے تھے ۔جم اور جونس دونوں گھر کے قریبی پارک میں جا چکے تھے۔ "ہاں ۔لگ تو سب ٹھیک ہی رہا  ہے" ۔جیمس نے اپنے کندھوں سے  آخری بیگ بھی رکھ دیا ۔ "ہمممم ۔۔ویری نائس ہاؤس" ۔اب وہ دونوں گھر کو دیکھنے لگے تھے ۔ "اتنے کم کرایہ میں اتنا اچھا گھر مل گیا "۔کیتھی نے مسکرا کر کہا۔  "آئ آیم سو لکی "۔کیتھی نے آنکھیں میچیں ۔ "یس مائ گڈ لک "۔جیمس نے اسکے ہاتھوں کو تھام لیا ۔اب وہ دونوں ھاتھوں میں ھاتھ دیۓ سیڑھیاں چڑھنے لگے ۔ یہ ایک بہت خوبصورت ڈبل اسٹور ی مکان تھا ۔گھر بہت اونچائ پر بنا ہوا تھا ۔نیچے صرف ہال اور کچن تھا ۔جبکہ اوپر دو بیڈروم اور سٹڈی تھی ۔ "یہ گھر ۔۔۔۔۔ "کیتھی نے بالکونی میں ٹہر کر آس پاس کے گھروں کو دیکھا ۔ ک"تنا اوڈ ون لگ رہا ہے سب سے الگ تھلگ ۔ "یہ گھر واقعی سب گھروں سے ہٹ کر بنا ہوا تھا ۔ گھر کی مشرقی سمت دیکھیں تو جنگل جیسا لگ رہا تھا ۔بڑے بڑے درخت سے سڑک بلکل چھپ گئ تھی ۔جبکہ مغربی جانب اکا دکا گھر تھے جو گ...

موت کا لائیو شو

وہ زمانہ گیا جب کسی چیز کی خبر ملنے تک زمانے بیت جاتے تھے ۔کسی کی پیدایش اور موت کی خبر  ملنے کے لیے  بھی تین دن یا کبھی کبھی ہفتوں لگ جاتے تھے ۔ آجکل  ہر چیز آن لائن  ہو گئ  ہے ۔آپ آن لائن  ہیں تو سب کی خیر خبر آپ کو ملتی رہے گی۔اگر آپ کسی دن چار گھنٹے کے لیے بھی آف لائن ہوۓ تو سمجھ جائیں آپ زمانہ سے چار گھنٹے پیچھے چل رہے ہیں ۔ اب تو ہر چیز ہی لائیو ہوگئ ہے ۔یہاں تک کہ موت بھی ۔جی ہاں ۔موت اور وہ بھی لائیو ۔ لوگوں نے انٹرنٹ کو اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔مقصد اچھے ہوں تو اس سے بہتر کوی چیز نہیں ۔لیکن فاسد مقصد ہو تو ۔۔۔۔۔۔ اب کچھ لوگوں نے اپنے خودکشی کو بھی گلیمیرایز کرنا شروع کر دیا ہے ۔وہ  خودکشی کا لائیو ویڈیو بنا تے ہیں اور اپ لوڈ کر دیتے ہیں ۔کچھ لوگ سلفی لینے کے چکر میں موت کے منہ میں چلے  جاتے ہیں ۔انوکھی سلفی کے چکر میں موت کے ساتھ سلفی ہو جاتی ہے ۔ایک شخص نےچلتی  ٹرین کے ساتھ سلفی لینے کی کوشش کی تھی ۔مگر وہ اپنے اور ٹرین کے فاصلہ کو صحیح ناپ نا سکا اور وہ لائیو  موت کا شکار بنا ۔ ابھی کچھ دنوں ایک عائش...

قید

 قید ۔۔۔۔۔ قید ایسا لفظ ہے جس سے انسان کو کوئ خوشی نہیں ہو تی ۔قید میں رہنا کسے اچھا لگتا ہے ۔ہر انسان آزاد رہنا چاہتا ہے ۔قید و پابندی کسی انسان کو اچھی نہیں لگتی ۔ لیکن میں ایک حدیث کا حوالہ دونگی کہ  دنیا مومن کے لیۓ ایک قید خانہ ہے ۔میں نے کئ بار یہ حدیث پڑھی تھی اور سرسری سے معنی بھی سمجھ آگۓ تھے ۔لیکن اسکا گہرائ سے کبھی غور نہیں کیا تھا کہ  مومن کے لیۓ دنیا  قید خانہ کیوں کہا گیا ۔ دراصل ایک سچا مومن  نفس کے معاملہ میں کڑا ہوتا ہے ۔وہ کبھی نفس کو اپنے آپ پر غالب نہیں آنے دیتا ۔وہ پل صراط پر چلنے جیسی زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہے ۔اس کو صبر کرنا آتا ہے ۔وہ شکوہ شکایت نہیں کرتا ۔وہ اپنے آپ پر ہر گناہ کو حرام کرتا ہے ۔تب کہیں جا کے وہ مومن بن پا تا ہے ۔مسلمان اور مومن میں بس اتنا ہی فرق ہے ۔کہ مسلمان صرف زبانی مسلمان ہو تا ہے اور مومن عملی مسلمان ۔ تو بات ہو رہی تھی مومن کے لیۓ دنیا قید خانہ کی ۔۔ جب آپ کسی اچھے نیک انسان کو دیکھیں جو بیماری ،غریبی ،اولاد کے معاملہ میں آزمائش سے دوچار ہوں تو سمجھ جاییں کہ اللہ نے ان پر دنیا کیوں تنگ کی ہے ۔وہ اپنے بندو ں کو آ...

portrait

"Oh! man 'can you make my portrait"?.He raised his face towards her voice . .There is a  girl with two poneis tied around . ."sit down". He nodded his head.He was an artist. He has to make  a portrait of every customer. But this customer who was a teen age and looks  surprisingly at his work is not an ordinary customer. "please"!have  a seat." "please, Dont move when I make your portrait. "ok". she sat  on the bench . He started his work. .His brushes are spreading here and there .He made her face her hairs and her eyes .....but her eyes are so dark so shiny that he was portraying her eyes he stopped his work somewhere . "what happened.?"she asked. "Nothing" .he replied and re started his work. .when he completed her portrait .He himself amazed of how nicely he sketched her face.A round face' pink cheeks' sraight nose and dark eyes with shiny hairs. "it looks amazing "she screamed. "i  am s...