موت کا لائیو شو
وہ زمانہ گیا جب کسی چیز کی خبر ملنے تک زمانے بیت جاتے تھے ۔کسی کی پیدایش اور موت کی خبر ملنے کے لیے بھی تین دن یا کبھی کبھی ہفتوں لگ جاتے تھے ۔
آجکل ہر چیز آن لائن ہو گئ ہے ۔آپ آن لائن ہیں تو سب کی خیر خبر آپ کو ملتی رہے گی۔اگر آپ کسی دن چار گھنٹے کے لیے بھی آف لائن ہوۓ تو سمجھ جائیں آپ زمانہ سے چار گھنٹے پیچھے چل رہے ہیں ۔ اب تو ہر چیز ہی لائیو ہوگئ ہے ۔یہاں تک کہ موت بھی ۔جی ہاں ۔موت اور وہ بھی لائیو ۔
لوگوں نے انٹرنٹ کو اپنے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔مقصد اچھے ہوں تو اس سے بہتر کوی چیز نہیں ۔لیکن فاسد مقصد ہو تو ۔۔۔۔۔۔
اب کچھ لوگوں نے اپنے خودکشی کو بھی گلیمیرایز کرنا شروع کر دیا ہے ۔وہ خودکشی کا لائیو ویڈیو بنا تے ہیں اور اپ لوڈ کر دیتے ہیں ۔کچھ لوگ سلفی لینے کے چکر میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔انوکھی سلفی کے چکر میں موت کے ساتھ سلفی ہو جاتی ہے ۔ایک شخص نےچلتی ٹرین کے ساتھ سلفی لینے کی کوشش کی تھی ۔مگر وہ اپنے اور ٹرین کے فاصلہ کو صحیح ناپ نا سکا اور وہ لائیو موت کا شکار بنا ۔
ابھی کچھ دنوں ایک عائشہ نامی لڑکی کی ویڈیو بھی بہت زیادہ وائرل ہوئ تھی ۔اس لڑکی نے شوہرکی ہراسانی سے تنگ آکر دریا میں چھلانگ لگا دی تھی ۔ ۔اور چھلانگ لگانے سے پہلے اس نے اپنی ویڈیو بنائ اور اپلوڈ کردی ۔یہ موت کا لائیو شو تھا ۔لوگ دم بخود دیکھتے رہ گۓ ۔کوئ کچھ نا کر سکا ۔
آخر میں یہی کہنا ہے کہ زندگی اور موت کا اختیار اللہ کے پاس ہے ۔اسے اپنے ہاتھ میں نا لیں ۔اپنی زندگی کا یوں تماشا نا بنائیں ۔لائیو شو دیکھ کر لوگ یا تو تالیاں بجاتے ہیں یا افسوس کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن پیچھے ہمیں حاصل کیا ہو تا ہے یہ سوچنے کی بات ہے ۔ ۔
Lucky Club Casino Site » Online Casino UK » LuckyClub.
جواب دیںحذف کریںLucky Club Casino Site » Online Casino UK » LuckyClub. Welcome to Lucky Club Casino Site. Lucky Club Casino 카지노사이트luckclub is a well respected UK Online Casino site.