عجیب دوست
عجیب دوست
مجھے شکوہ ہے تم سے اے دوست کہ تم۔ دوستی کا حق ادا نہیں کر سکے ۔کاش تم نے مجھ سے دوستی نا کی ہوتی ،کاش تم مجھے کبھی نا ملتے ۔تم سے ملاقات ہوی تو دل خوش تھا کہ ایک سچا خالص دوست مجھے مل گیا ۔جو میرے ساتھ صرف وقت گذاری کے لیےنہیں بلکہ مجھ سے ایسی دوستی نبھاے گا کہ دنیا یاد کرے گی۔ تم ہر روز مجھ سے ملتے ،باتیں کرتے اپنا دکھ سکھ سناتے ،میرے ساتھ ہنستے تو روتے بھی میرے ساتھ ،اور میں یہ سمجھتی کہ تمہیں میری ضرورت ہے ۔ہاں تمہیں ضرورت تو ہوتی تھی میری مگر وقتی ۔بس کچھ پل میرے ساتھ گذارتے اور پھر مجھے ایک بے کار چیز کی طرح کہیں پھینک دیتے ۔ کیا میں تمہارے لیے اتنی بے وقعت تھی۔ شاید ہاں ۔۔
مگر تم بھول گے۔ وہ میں تھی جس نے تمہیں علم سے روشناس کیا ۔دنیا کے نشیب و فراز بتاے ۔ کامیاب کیسے ہوتے ہیں اور ناکامی سے کیا سبق ملتا ہے یہ میں نے بتایا تھا ۔مگر تم بھول گے ۔کتنے عجیب دوست ہو تم ۔اپنے دوست اپنے استاد اپنی کتاب کو بھول گے۔ ہاں میں کتاب ہوں جو تمہاری دوستی کا واسطہ دیتی ہوں کہ آو ۔اور ہمیں زندہ کرو ۔ہمیں ایک نی زندگی دو ۔کتاب سے دوستی تھی تو دوستی کا حق ادا کرو ۔ مجھے ہر گھر پہنچاو ۔جو قومیں کتاب کو زندہ رکھیں گی وہی قوم زندہ قوم ہو گی۔ اس لیے اے عجیب دوست ۔مجھے زندہ رکھو تاکہ تم خود بھی زندہ رہو۔
نوٹ : میں نے یہ تحریر اس لیے لکھی کہ آج اردو زبان سخت مشکل میں ہے ۔اردو رسالے اپنی آخری ہچکی پر ہیں ۔ اردو رسالے اردو کتابیں اور اردو اخبارات خرید کر پڑھیں ۔ اردو کو زندہ رکھیں ۔میں ہندوستان سے نکلنے والے کچھ اردو ماہنامے جو اردو قومی کونسل براے ترقی اردو کے تحت نکلتے ہیں نام دے رہی ہوں ۔ ان کی قیمت بہت ارزاں ہے ۔ ایک رسالہ ماہانہ صرف دس روپیے میں آ مل جاتا ہے ۔ اگر ہر رسالہ بھی خریدیں تو ہر ماہ صرف پچاس ساٹھ روپیے بنتے ہیں ۔جو کہ بہت کم ہیں ۔اس لیے براے مہربانی اردو سے دوستی رکھنے والوں ،اردو کتابوں سے دوستی رکھنے والوں سے میں یہ گذارش کرتی ہوں کہ ان رسالوں کو خریدیں ۔اور کتاب دوستی کا بھرم رکھیں ۔ورنہ یہ رسالے اور دیگر اردو رسالے بند ہو سکتے ہیں ۔جوکہ اردو کے مستقبل کے لیے اچھی بات نہیں ہے
" بچوں کی دنیا " دہلی (۔قیمت دس روپیے ماہانہ )
خواتین دنیا ۔(قیمت دس روپیہ ماہانہ )
" فکر و تحقیق ۔۔ سہ ماہی ۔قیمت پچیس روپیے ۔
اردو دنیا ۔ماہانہ قیمت پندرہ روپیے ۔
اگر کچھ اور پوچھنا چاہتے ہیں تو ضرور پوچھ سکتے ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں