تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو ۔

ٹھیک ہی کہتے ہو !

کھیلنے والے سب ہاتھوں کو میں گڑیا ہی لگتی ہوں 

جو پہنادو وہ مجھ پہ سجے گا ۔

میرا کوئ رنگ نہیں

جس بچے کے ہاتھ تھمادو

میری کسی سے جنگ نہیں 

سوچتی جاگتی آنکھیں میری  

جب چاہے بینائ لے لو 

کوک بھرو باتیں سن لو 

یا میری گویائ لے لو

مانگ بھرو سیندور لگاؤ 

پیار کرو آنکھوں میں بساؤ

اور پھر جب دل بھر جاۓ تو

دل سے اٹھا کے طاق پہ رکھ دو 

تم مجھ کو گڑیا کہتے ہو 

ٹھیک ہی کہتے ہو ۔

پروین شاکر 



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسکول رے اسکول تیری کونسی کل سیدھی مزاحیہ تحریر

قلم اور اہل قلم

گوگل اسسٹنٹ