میرا آرڈر کہاں ہے۔

 میرا آرڈر کہاں ہے ۔ 

وہ ایک گھنٹہ سے اس رسٹورنٹ میں بیٹھی تھی ۔بلکہ اسکی تمام فیملی ۔جس میں مما پاپا اور اسکے بہن پھائ بھی ساتھ تھے۔ وہ لوگ شاپنگ کے لیۓ نکلے تھے ۔شاپنگ تو تقریباً ہو گئ تھی ۔ اب لنچ ٹائم ہو گیا تو یہ سب اس رسٹورنٹ میں آگۓ تھے۔ 

"چلو بھئ ۔اب سب جلدی جلدی آرڈر کردو"۔ ممی نے پرس سنبھا لتے کہا ۔ 

"مما مجھے پوری چاہیۓ"۔ فواد نے کہا ۔

"بیٹا پوری پوری چاہیے کہ آدھی۔۔۔۔۔" پاپا ہنس کر بولے ۔ 

"ون پلیٹ ۔     ۔۔۔۔۔"فواد نے جلدی سے کہا ۔

"ہمممم اور علینہ ۔تم سب بھی تو بولو" ۔ 

"مما اتنی گرمی ہے اور رسٹورنٹ کو تو دیکھو کھچا کھچ بھرا ہوا ہے ۔ایسا لگ رہا ہے آدھا حیدرآباد کھانے کے لیۓ یہیں آگیا ہو ۔" علینہ ٹشو پیپر سے اپنا چہرا صاف کرتے ہو ۓ بولی۔ 

"ہاں  لگ تو ایسے ہی رہا ہے ۔ سیٹ بھی بڑی مشکل سے ہی ملی ورنہ تو ہمیں کہیں اور جانا  پڑتا ۔" 

پاپا نے آس پاس نظریں دوڑائیں ۔ 

رسٹورنٹ میں عام طور پر لنچ ٹائم ہمیشہ بزی جاتا ہے ۔ایک ہی وقت میں ہر کسٹمر کو سنبھالنا کافی مشکل ہو جاتا ہے ۔

اس وقت وہ لوگ بھی ایسی ہی سچویشن میں پھنسے تھے۔ بیرے بھاگم بھاگ آرڈرز لیے جارہے تھے ۔ساتھ ساتھ پانی چاۓ کا انتظام بھی دیکھنا تھا ۔ہر کسٹمر یہی چاہتا ہے کہ اس کو پہلےآ ر ڈر سرو کیا جاۓ۔

فواد کی گرما گرم پوری آگئ تھی ۔ممی پاپا کی بٹر نان اور چکن بھی آگیا تھا ۔علینہ نے اپنے لیۓ سپائسی نوڈلز آڈر کیے تھے جو کہ آ نہیں رہے تھے ۔

اب سب کو چونکہ زوروں کی بھوک لگی تھی ۔ وہ سب اپنی اپنی پلیٹوں پر جھکے بیٹھے تھے ۔ 

علینہ ۔بیٹے آپ تب تک یہ چکن ٹرائ کر لو ۔ ممی کو اس پر رحم آگیا ۔ 

"نہیں ممی ۔ مجھے نوڈلز ہی کھانے ہیں "۔ اس نے انکار کر دیا ۔ وہ جو فرائڈ چکن نوڈلز کے خواب لیۓ بیٹھی تھی ۔اب ایک گھنٹہ سے بیٹھی کی بیٹھی رہ گئ تھی ۔ فوا اپنا لنچ ختم کر کے اب آیسکریم کھا رہا تھا ۔اور وہ تھی کہ نوڈلز کے انتظار میں اب تک بھوکی بیٹھی تھی ۔ آخر جب صبر کی انتہا ہو گئ تو اس نے ایک باوردی ویٹر کو غصہ سے پوچھا ۔

"میرا آرڈر کہاں ہے ۔" 

"میم آپ نے کیا ارڈر کیا تھا "۔ویٹر کی اس سادگی پر علینہ نے اسے گھورا ۔ 

"چکن فرائڈ نو ڈلز ۔" اس نے چبا چبا کر کہا ۔ 

"اوہ میم  سوری میم ۔چکن نوڈلز کا کاونٹر اس وقت بہت بزی ہے ۔آپ کچھ اور ترائ کر لیں "۔ وہ بہت عاجزانہ انداز میں کہہ رہا تھا ۔ 

"جیسے ۔۔۔۔۔"علینہ کو پھر اپنا غصہ ضبط کرنا پڑا ۔ 

"آپ پوری لیں لیں ۔ابھی دو منٹ میں آپ کا آرڈر پورا ہو گا ۔" 

پوری کے نام بر فواد اپنی ہنسی روک نہیں پایا ۔

"اگر مجھے پوری ہی کھانی تھی تو پچھلے ایک گھنٹہ میں ہی کھا لیتی ۔ آپ مجھے ایک گھنٹہ کے انتظار کے بعد یہ مشورہ دے رہیں کہ پوری کھا لیں ۔  آپ کو کچھ مینرز وغیرہ  ہیں کہ نہیں ۔ وہ اس ویٹر پر برس پڑی ۔ 

"علینہ کول ڈاون "۔ اب پاپا سے بھی رہا نا گیا ۔ 

"پاپا اب مجھے کھانا ہی نہیں کھانا" ۔وہ غصہ سے اٹھنے لگی ۔تو ویٹر بوکھلایا ۔

"نہیں میم آپ رکیں ۔میں ابھی آپ کا آرڈر لے آتا ہوں" ۔ وہ بھاگا ۔ اور پھر ۔۔۔۔۔

دس منٹ ۔۔۔

بیس منٹ ۔۔۔

علینہ کے نوڈلز آۓ تب آدھا گھنٹہ اور لگا ۔علینہ گرما گرم نوذلز کے ساتھ ،کوک رکھے اپنے غصہ کو بھی پی رہی تھی۔ اور آگے سے لنچ آورز میں رسٹورنٹ کبھی نا آنے کا عہد کیۓ کر رہی تھی۔ 


تبصرے

  1. MGM Resorts International, Inc. (MGM) Casinos & Resorts
    MGM Resorts International, Inc. (MGM) Casinos 경상북도 출장안마 & 양산 출장안마 Resorts 하남 출장샵 MGM is currently a casino operator in Washington 강원도 출장안마 DC, a 계룡 출장안마 premier hotel and destination

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسکول رے اسکول تیری کونسی کل سیدھی مزاحیہ تحریر

قلم اور اہل قلم

گوگل اسسٹنٹ