جنم دن مبارک ہو جنم جنم کا ساتھ ہو

کہتے ہیں ستمبر کا مہینہ ستم ڈھاتا ہے ۔اس بات پر یقین تو نا تھا مگر جب پتا چلا کہ ستمبر میں ہی ہماری گروپ ایڈمن صاحبہ دنیا میں اچانک دھپ سے وارد ہو ئیں تو ایمان لانا پڑا کہ واقعی ستمبر ستم ڈھاتا ہے ۔اب کوئ یہ نا پوچھے کہ انکے آنے سے باقی کتنے اوپر گۓ کیونکہ یہ تو وہی بتا سکتی ہیں ۔اب یہ ستم نہیں تو کیا ہے کہ محترمہ نے اتنے مشکل نام رکھے ہیں کہ بندہ یاد کرنے پر آۓ تو عمر گذر جاۓ پر نام یاد نا ہوں ۔اور مشکل اتنے کہ فزکس اور میتھس بھی انکے ناموں کے سامنے آسان لگتے ہوں ۔کوئ بندہ پوری زندگی میں اتنے نام نہیں رکھتا جتنے نام انہوں نے تین سالوں میں رکھے ہیں ۔اور۔۔۔۔۔۔۔ ان کا ذکر ہو اور انکی "ڈی پیز "کا ذکر نا ہو ،یہ کیسے ہو سکتا ہے ۔جتنی محبت گروپ ممبرز سے کرتی ہیں ۔اتنا ہی اپنی" ڈی پیز" سے ڈراتی ہیں ۔بندہ ان سے ڈرے نا ڈرے انکی ڈیپیز سے ضرور ڈرتا ہے ۔ڈی پیز کی دھاک تو ایسے بٹھا ئ ہے کہ لوگ انکے نا م سے زیادہ انکی خو فناک ڈی پیز سے یاد رکھتے ہیں" ۔اچھا!!! !وہی ناں خوفناک ڈی پی والی" ۔مطلب نام یاد ہو نا ہو خوفناک ڈی پیز ضرور یاد رہتی ہیں ۔
             ہم تو انہیں موٹی نہیں کہتے خود ہی  کہتی ہیں ۔لیکن ہم یہ سوچنے پر مجبور ضرور ہیں کہ بھلا جو خاتون  ہر ممبر کی ہر پوسٹ پر بھاگتی رہتی ہیں تو اب تک تو  ان کا وزن دس کلو تک  تو کم ہو جانا تھا ۔مگر بعد میں پتا چلا کہ ممبرز کے اچھے برے کمنٹ کو لسی کی طرح پی جاتی ہیں ۔اس لیۓ موٹی کی موٹی ہیں ۔۔
جب جوکیلے جوائن کیا تو کئی دن تو انکے نام کے ہجے یاد کرنے میں گذر گۓ۔ اور کچھ  دن یہ ماننے میں کہ وہ سچ مچ کی لڑکی ہیں ۔جب جب انکی بات پر ایمان لانے لگتے کہ وہ سچ مچ ایک لڑکی ہیں تو انکے اس طرح کے کمنٹس دیکھنے کو ملتے۔
"نائ پاس گیا تھا بال کٹوانے" ۔اور ہم سوچنے پر مجبور ہو جاتے کہ بھلا لڑکیاں اس عمر میں نائ کے پاس کیوں جائینگی۔
"میرے تو مونچھ بھی ہیں" ۔ہاۓ اللہ ! اب مونچھ ۔"
اب ہمیں پھر شک گزرتا کہ سچ میں لڑکی ہی ہیں یا ہماری سوچ کا قصور ۔
کبھی مردانہ انداز گفتگو ۔پھر سے شک ہوتا کہ لڑکی؟  ۔ کیا پتا کاسندرا سےکو ئ  سندر لال نکل آۓ۔
 جس  مردانہ انداز سے جوکیلے کو سنبھال رہی ہیں ۔انکو دیکھ کر تو یہی کہنا پڑے گا کہ ایک کاسندرا کئ مردوں پر بھاری ۔۔
جوکیلے میں جس طرح رچ بس گئ ہیں ۔اس سے تو یہی اندازہ ہے کہ اپنے بچوں کو کہانیاں بھی سناتی ہونگی تو کچھ اس طرح سناتی ہوں گی۔
ایک ہیں  علی آبی ۔
ایک ہیں  طاہر
اور بچے کہیں گے ۔اور ایک ہیں  ہماری پیاری" گبر نما" ممی۔
پیاری سی بیا جی کو" ڈھیر ساری"
💝💝💝سالگرہ مبارک 💝💝💝
 انکے مٹاپے کے قصے سن کر" ڈھیر  ساری "لکھنا پڑا۔😂😂😂
اور ہاں ۔۔۔۔جنم دن مبارک ہو ۔۔۔۔‌۔جنم جنم کا ساتھ ہو ۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

دی ڈارک ڈیمن ہاؤس ۔۔۔

اسکول رے اسکول تیری کونسی کل سیدھی مزاحیہ تحریر

پاس ورڈ ۔۔۔۔۔ایک ہنستی مسکراتی تحریر