ہاۓ یہ کیوٹ بزرگ
ہاۓ یہ کیوٹ بزرگ ۔۔۔۔۔
اف اللہ ۔ہم نے تو آپ کو بور ہی کر دیا ہو گا بزرگ بزرگ لکھ کر ،کچھ لوگوں کے لیۓ تو یہ بزرگ نامہ بن چکا ہے ۔جسے وہ بڑی عقیدت سے پڑھ رہے ہیں ۔اگر کسی نے نہیں پڑھا تو اب پڑھ لیں ۔ویسے یہ کیوٹ والی بزرگ کی آخری قسط ہو گی ۔
آن لائن شاپنگ بڑی مزے دار لگتی ہے ہمیں ۔اس لیۓ یونہی بیٹھے بیٹھے ہمیں ہماری ساس امی کا خیال آیا تو یاد آیا کہ انکے پاس تو لاٹھی ہی نہیں ہے ۔ارررررے مارنے کے لیۓ نہیں بھئ بس سہارے کےلیۓ ،تاکہ ان کو چلنے میں آسانی ہو ۔بس کیا تھا۔ہم نے ایک لاٹھی مطلب اسٹک منگوا لی ۔یہ لاٹھی ایڈجسٹیبل تھی یعنی اسکا سایئز ہم قد کے حساب سے ایڈجسٹ کر سکتے تھے۔ہمارے بیٹے نے دادی کے قد کے حساب سے چھڑی ایڈجسٹ کر کہ دی ۔لیکن انہیں پسند نہیں آئ۔اور انہوں نے اپنے قد سے بھی اونچی یہ لاٹھی کر لی۔اب جب یہ اسکو لیکر چل رہی تھیں تو عجیب لگ رہی تھیں مگر کیا کر سکتے تھے ۔کچھ معاملہ میں یہ اتنی ضدی ہو تی ہیں کہ پو چھیں مت ۔اس لیۓان کو انکے حال پر چھوڑ دیا تھا ہم سب نے ۔انکی مرضی سے جیسے وہ چاہیں استعمال کریں ۔وہ اسے استعمال کر رہی تھیں یہی بہت بڑی بات تھی۔
پہلے ہفتہ تو یہ اسے اچھی طرح کام میں لایئں یعنی واش روم آنے اور جانے کے لیۓ ۔جاتے ہوۓ چھڑی پکڑ کر جاتیں اور آتے ہوۓ بھی چھڑی کا سہارا لیکر آتیں ۔مگر دوسرے ہفتہ تک اب ایسا ہو نے لگا کہ وہ جاتے ہو ۓ تو لے جاتیں مگر آتے ہوۓ وہ اسے یعنی چھڑی کو خود سنبھال کر لے آنے لگیں ۔ایسے جیسے کہ وہ چھڑی انکی بچی ہو ۔ہم تو یہ دیکھ کر حیران پریشان سے ہو گۓ ۔
ارے یہ تو اس چھڑی کو چھوٹے بچہ کی طرح گود میں اٹھاۓ لے آرہی ہیں۔ہم نے اپنے شوہر کو دیکھا تو انہوں نے کہا ۔بھئ ۔انکی مرضی ہے ۔اگر وہ اسی طرح خوش ہیں تو ایسے ہی سہی۔انکی اس بات پر ہم بھی خاموش ہو گۓ۔
دوسرے ہفتہ سے جانے کے لیۓ بھی چھڑی لے جانا بند کر دیا۔یعنی کہ جو تھوڑا بہت استعمال تھا وہ بھی ختم ہو گیا ۔در اصل انہیں عادت ہو گئ تھی چھڑی بغیر ہی چلنے پھرنے کی ۔چھڑی الٹا انہیں بوجھ لگنے لگی تھی۔اس لیۓ انہوں نے چھڑی کا استعمال ہی ترک کر دیا۔اب وہ تھیں ،انکا بیڈ اور وہ کونے میں لگی انکی چھڑی ۔
ارے یہ چھڑی تو بےکار ہی ہو گئ ۔ہم نے افسوس سے کونے میں لگی اس چھڑی کو دیکھ کر کہا۔
کوئ بات نہیں تمہارے کام آجایئگی ۔کیوں فکر کرتی ہو ۔یہ ہمارے شوہر تھے ۔ہم نے پلٹ کر جوابی وار کرنا چاہا مگر وہ غائب ہو گۓ تھے ۔جبکہ بچے ہنسنے لگے تھے۔اور کہہ رہے تھے ۔اور کیجیۓ آن لائن شاپنگ ۔
ختم شد

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں