کچھ عمیرہ احمد کے ناول پیر کامل کے بارے میں

عمیرہ احمد کا یہ ناول بے انتہا مقبول ہواہے۔اور یہ ناول اس قابل ہے کہ اسے آپ بار بار پڑھیں۔
عمیرہ احمد نے اس ناول کو بہت خوبصورتی سے لکھا ہے۔بنیادی طور پر یہ ناول ایک قادیانی لڑکی اور ایک سنی مسلمان کے گرد گھومتی ہے۔امامہ اور سالار کے گرد۔امامہ دین حق کو پا کر مسلمان تو بنتی ہے مگر اسے اپنے تمام قریبی رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے۔سالار اگرچیکہ ایک غیر مزہبی ،مغرور اکھڑ انا پرست انسان ہوتے ہوے امامہ جیسی تنہا بےبس لڑکی کی مدد کرتا ہے یہاں سالار کے کردار کی ایک جھلک نظر آتی ہے کہ وہ بدکردار ہوتے ہوئے بھی کچھ اخلاق رکھتا ہے۔
وہیں دوسری طرف امامہ سالار کو سخت ناپسند کرتی ہے۔لیکن حالات کے مدنظر اسے سالار جیسے شخص سے مدد لینی پڑتی ہے۔وہ اسلام کے لیے آخری حد تک سنجیدہ ہے۔اور اسکا ہر قدم فیصلہ کن ہے۔
عمیرہ احمد نے اس ناول میں ان دونوں کی عمر ظاہر نہی کی ہے
البتہ ناول پڑھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ہی اٹھارہ انیس کے لگ بھگ ہونگے۔یہاں ان دونوں کرداروں کی پختہ سوچ کم عمر ی میں ہی ظاہر ہوتی ہے۔
ناول تھوڑا طویل ضرور ہے لیکن اگر یہ طویل نا ہوتا تو اتنا اثر پزیر نا ہوتا۔چونکہ سالار کے کردار میں بتدریج سدھار لانا تھا اس لیے اس کو اتنا طویل کیا گیا۔آپ جیسے جیسے ناول پڑھیں گے آپ کو سالار کے کردار میں تبدیلی محسوس ہوگی آپ نے غور کیا ہوگا کہ سالار اچانک بدل نہیں گیا بلکہ دھیرے دھیرے لا محسوس طرایقہ سے اس میں تبدیلی آیء۔امامہ کے چلے جانے کے بعد اسکے ساتھ کیء ناخوشگوار واقعات ہوتے ہھیں جو اسکے ذہن پر اثر انداذ ہوتے ہیں ۔
یوں تو اس ناول کے کیء سین بہت عمدہ ہیں لیکن مجھے جو سین سب سے زیادہ پر اثر لگا وہ سالار کا اپنے دوست کے ساتھ ریڈ لایٹ ایریا میں جانا اور وہاں امامہ کو نا پاکر سجدہ میں گر جانا اور پھوٹ پھوٹ کر رونا اور وہیں امامہ سے محبت کا انکشاف یہ سانسیں روک کر پڑھنے والا سین تھا۔یہ مجھے بے حد پسند آیا۔
جلال انصر جلال انصر اس ناول کا ایک اور مرکزی کردار ہے۔اسکے کردار کی خامیاں بھی یکلخت نظر نہیں آتیں لیکن جب جیسے جیسے ناول آگے بڑھتا جاتا ہے آپکو اسکا کمزور کردار نظر آنے لگتا ہے۔یہ یوں تو عاشق رسول ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن جب ایک کمزور بےبس لڑکی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دیتی ہے وہ تب بھی اسکی مدد نہیں کرتا ۔یہاں عمیرہ نے مسلم معاشرہ میں پایء جانے والی کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے کہ عام مسلمان ہو یا عالم فاضل مسلمان ہو وہ یہی غلطی اکثر کرتے ہیں۔عشق محمدی کا دعوی کرنا الگ بات ہے اس آزماءش پر پورا اترنا بہت کٹھن ہوتا ہے ہمیں اپنے رویے کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ایک شخص زینب جیسی کمعمر بچی کے ساتھ زیادتی کرتا ہےاور محفل میلاد میں شامل ہو کر اپنے آپ کو گناہ سے بری الزمہ سمجھ لیتا ہےعشق محمدی کا حقیقی مطلب کیا ہے یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے۔اس پر غور فکر ضرور ہونا چاہیے۔
آخر میں عمیرہ نے جو تجسس بنایا آمنہ کو لے کر ۔سالار کا امامہ کو دیکھنا ،لیکن قاری کو یہ محسوس نہ ہونے دینا کہ آمنہ ہی امامہ ہے یہ عمیرہ نے بہت خوبی سے لکھا ہے۔
بہرحال عمیرہ احمد کا یہ ناول پڑھنے لایق ہے۔اسی لیے یہ اتنا مقبول بھی ہے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں