استغفار کی برکت

استغفار کی برکت
استغفار کا مطلب ہم اور آپ جانتے ہی ہیں کہ اپنے گناہوں پر ندامت اور توبہ کا اظہار کرنا ہے۔حدیث میں ہمیں کثرت سے استغفار کرنے کا حکم آیا ہے۔ہمیں واقعی میں اس حدیث پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ اس سے ہمارے گناہ معاف ہوتے ہیں۔نا صرف یہ کہ ہمارے گناہ معاف ہوتے ہیں بلکہ استغفار ہمارے لئےبہت ساری برکتیں بھی لے آتا ہے۔آپ یقیناً سوچ رہے ہونگے کہ وہ کیسے تو میں آپ کو اپنی مثال دینا چاہونگی۔ اس سے کسی قسم کا زعم پارسائی نہیں ہے بس مجھے یہ بتانا مقصود ہے کہ حدیث پر عمل کرنے سے ہمیں کیا برکات حاصل ہو سکتے ہیں یہ بتانا ہے۔
ہمارے یہاں روز صبح کچرہ والا آتا تھا اور کچرہ لیکر کچھ روپے بطور چاے کے کہ کر لے جاتا تھا۔وہ جب بھی آتا تھا میں اسے لازماً اسے کچرہ دے دیتی تھی کیونکہ کچرہ کی گاڑی والے اکثر آنے میں چار چار پانچ پانچ دن لگا دیتے یوں بہت دن کا کچرہ جمع ہو جاتا اور تعفن پھیل جاتا اسلےء میں اس چھوٹی گاڑی والے کو کچرہ دےدیتی بدلہ میں دو ،پانچ روپے دیتی۔وہ ہیشہ صبح آتا تھا۔وہ ہر دو چار دن میں آتا اور کچرہ لےجاتا ۔اس طرح کی۶ روز ہوئے۔ایک دن جب وہ روز کی طرح صبح صبح کچرہ لینے کے لئے آیا ،جب میں نے کچرہ دےکر پانچ کا سکہ یا پھر شاید دو روپے اسکو دیے تو وہ کہنے لگا،«اماں تم دینے کے دو پانچ روپیے لیکن تم جس دن مجھے دیتے اس دن میرا کاروبار زیادہ ہوتا تمہارا ہاتھ اچھا ہے اماں »،اسی لیے میں سب سے پہلے تمہارے پاس آتا ہوں، ۔وہ تو یہ کہکر چلا گیا اور میں حیران سوچنے میں لگ گی۶ کہ میں ایسا کیا عمل کرتی ہوں جسکی یہ برکت ہو سکتی ہے۔تب مجھے خیال آیا ایک تو حدیث پر عمل کرنے کی برکت ہو سکتی ہے اور دوسری استغفار کی برکت،چونکہ میں نے اخبار میں حدیث مبارک پڑھی تھی جس میں حضور کا فرمان تھا تم لوگ کثرت سے استغفار کرو میں بھی دن میں ستر مرتبہ استغفار کرتا ہوں ۔یہ حدیث میرے دل کو چھو گی۶ تھی۔جب ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین محبوب رب العالمین روز دن میں ستر ستر بار استغفار کرتے تھے تو ہم کیا ہماری اوقات کیا،اور کچھ نہیں تو ہم اپنے آقا کی اتباع میں سنت پر عمل کرنے کےلئے روز استغفار نہیں کر سکتے۔؟ہمارارب بھی تو ستر ماؤں سے زیادہ ہمسے محبت کرتا ہے ۔ہمارے استغفار کرنے سے کیا وہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔میرے دل میں یہ خیال آیا اور میں نے بس نیت کرلی مجھے حضور کی حدیث پر عمل کرنا ہے اور بس کرنا ہے اس وقت میں روز سو بار استغفار اور سو بار درود شریف پڑھ رہی تھی جس وقت اس کچرہ والے نے مجھ سے یہ بات کہی تھی ۔مجھے اس سے یہی پتا چلا کہ استغفار کرنا چاہیے اس سے بہت سی برکتیں انسان کو حاصل ہوتی ہیں ۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

اسکول رے اسکول تیری کونسی کل سیدھی مزاحیہ تحریر

قلم اور اہل قلم

گوگل اسسٹنٹ