خاک میں ڈھونڈتے ہیں سونا لوگ ہم نے سونا سپرد خاک کیا ۔
اشاعتیں
ستمبر, 2024 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
ایموجیو لوجی
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
"ممی ۔آپ کو زمانے کے ساتھ چلنا چاہیۓ ۔ " "مما ۔ آپ کو اب صرف سمپل سی گھریلو عورت نہیں بلکہ ایک اسمارٹ ماں بن جانا چاہیۓ"۔ "بیگم ۔ آپ کب زمانے کے ساتھ ساتھ قدم ملا کر چلیں گی." ۔ یہ سب سن کر تو ہمارے کان ہی پک گۓ۔ دراصل وہ سب ہمیں ایک فیچر فون سے اسمارٹ فون لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے ۔ اور ہم ٹہرے زمانے سے دو قدم پیچھے چلنے والے ۔ ہمیں اب تک یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ جب ایک فیچر فون سے کام چل رہا ہے ۔ کال جا رہی ہیں اور کال آ بھی رہی ہیں تو ہمیں ایک ٹچ موبائل لے کر آخر کرنا کیا ہے ۔ ا"اسمارٹ فون ہو تو آپ وہاٹس ایپ استعمال کر سکتی ہیں ۔ کیمرہ سے فوٹو لے سکتی ہیں ۔ اپنے رشتہ داروں سے ویڈیو کال کرسکتی ہیں ۔ اور ٹچ فون میں آپ کو بہت ساری سہولیات ملیں گی جو ایک عام فیچر فون میں بالکل بھی نہیں ہو تے ۔ گوگل میپ ڈال کر آپ کہیں بھی جا سکتی ہیں ۔" بیٹے نے بہت سارے فوائد گنواۓ۔ "وہ تو ٹھیک ہے ۔ لیکن ۔۔۔"ہم منمناۓ۔ سب سے اہم کام جو اسمارٹ فون سے ایک عورت کر سکتی ہے وہ ہے آن لائن شاپنگ ۔ آپ گھر بیٹھے آن لائن شاپنگ کر سکتی ہیں ۔ شوہر نے تو