اشاعتیں

اگست, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
  گڈ باۓ ۔۔گڈ باۓ ٹو پھاپھا کٹنی کرایہ دار اور مکان دار کے بیچ  جنم لی ہوئ ایک کھٹی میٹھی کہانی  رشتے میں تو وہ ہماری کچھ نہیں لگتی تھیں،نام تھا زبیدہ ، لیکن یہ زبیدہ وہ مامون رشید والی زبیدہ جیسی بلکل نہیں تھی ۔کہاں وہ سڑکیں تعمیر کرنے والی،اور کہاں یہ سڑکوں پر کوڑا ڈالنے والی،وہ سہولتیں دینے والی اور ہماری زبیدہ ہمارے ہر کام میں روڑے اٹکانے والی،نہ شکل وصورت نہ حسن اخلاق،اڑتے اڑتے یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ انکی حسن صورت کی تاب نا لاکر شوہر بیچارا انہیں چھوڑ کر چلا گیاتھا لیکن ہمارے خیال میں عزت والا تھا چھوڑ کر چلا گیا،ورنہ انہیں کہاں کہاں تک بھگتا بےچارہ۔ہمارا ان کا سامنا گھر کرایہ پر لینے کے لیے ہوا۔ورنہ ان جیسوں کی ہم شکل تک نہ دیکھتے۔ ہم گھر کرایہ پر لینے کے لیے گۓاب وہ ہمیں دیکھ رہی ہیں اور ہم انہیں،ہمیں لگ رہا تھا اتنے معقول گھر کی ایک ایسی نامعقول مکان مالکن،وہ ہمیں کیوں گھور رہی تھی ،ہمیں نہیں پتا،آپ خود پوچھ لیجےگا۔ ہم نے مکان کے تعلق سے ساری  بات چیت کی  ۔ایڈوانس پچاس ہزار طۓ پایا اور کرایہ دس ہزار،وہ بے اولاد تھی،لیکن پیسہ کو ہی  شاید اپنی سگی ...