اشاعتیں

ستمبر, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
 بشری رحمن‌کا ناول لگن اور عمیرہ احمد کا ناول شہر ذات  جب کالج میں تھے اس وقت کالج لائبریری سے بشری رحمن کا ناول لگن پڑھنے کے لیے لیا ۔ کالج فرینڈ نے کہا ۔ امی کہتی ہیں بشری رحمن کے ناول مت پڑھو ۔ اچھا نہیں لکھتیں ۔ میں نے کہا ۔ دیکھتی ہوں ۔ اگر اچھا رہا تو پڑھ لیں گے ورنہ نہیں ۔  جب پڑھنا شروع کیا تو پھر رک نا سکی ۔ مکمل پڑھ کر ہی دم لیا یعنی مسلسل تین چار دن لگے تب مکمل ہوا ۔ پھر بہن کو دیا اس نے بھی پڑھا اور اس نے بھی کہا ۔واقعی بہت اچھا ناول  تھا ۔ فرینڈ کو بھی کہہ دیا ۔" اچھا ہے پڑھ لو " ۔ اس نے بھی والدہ کی اجازت سے ہی پڑھا اور اسے بھی بے حد پسند آیا تھا ۔ پھر شاید انہی دنوں عمیرہ احمد کا ناول شہر ذات بڑھا اور وہ بھی بے حد پسند آیا تھا ۔  ادھر شادی کے کچھ سال بعد بشری رحمن کا ناول لگن پھر سے پڑھا ۔  چونکہ  عمیرہ احمد کا ناول پڑھ چکے تھے تو ذہن سیدھا ان دو نوں ناولوں کی تھیم پر اٹک گیا ۔ ان دو نوں ناول کی ہیروئن کا نام فلک ہے ۔  اور اب مجھے لکتا ہے کہ عمیرہ نے یہ ناول بشری رحمن کے اس مقبول ناول کی توڑ پر لکھا ۔ یہ میری سوچ ہے ۔ضروری نہیں سچ ہی ہو ۔ کیونکہ لگن کی ہیروین ف